Damadam.pk
ayesha2006's posts | Damadam

ayesha2006's posts:

ayesha2006
 

(قبرستان مکلی میں)
قصہ حاتم نہیں یہ ایک سچی بات ہے
گوش برآواز ہو
سن کہ مٹی بولتی ہے
“جام نندو کب تلک سوتے رہو گے؟”
دیکھ دریا خان دولہہ کا مزار
ہل رہا ہے
اور پھر آواز یہ آنے لگی ہے
“جام نندو! کب تلک سوتے رہو گے
سر پہ سورج ٓآگیا ہے
رزم گاہ زندگی میں
غلغلہ ہی غلغلہ ہے
کب تلک سوتے رہو گے
نیند میں روتے رہو گے
آ کہ ہم سنگ لحد کو توڑ دیں
آ کہ پھر جینے سے رشتہ جوڑ دیں”
شیخ ایاز