دنیا بھر میں نہ جانے کتنی ایسی خواتین ہیں جو گھریلو ظلم و جبر، زیادتیوں اور نا انصافیوں کا سامنا کر رہی ہیں اور ان میں سے بہت کم ہی خواتین ایسی ہیں جو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں اور اپنے مستقبل کو بدلتی ہیں۔ آج کی ہماری اسٹوری ایک ایسی ہی خاتون "نیتا" کی زندگی کے بارے میں ہے، جس کے ساتھ اسکے اپنوں نے ہی غلط کیا۔ تو چلیں آپ کو بتاتے ہیں خاتون کی کہانی اس کی اپنی زبانی۔ نیتا بتاتی ہیں کہ، میری ماں مجھے پیدا نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن پھر بھی میں اس دنیا میں آگئی، اور جب آئی تو میرا پورا بچپن ماں کی مار کھاتے ہوئے گزرا، وہ مجھے بہت مارتی تھیں۔ اور پاپا انہیں پینے کی لت تھی، انہوں نے تو ویسے ہی کبھی میرا خیال نہیں کیا۔
بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے ایشیا کپ 2023 کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، سری لنکا نے ایونٹ کے انعقاد کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان اور بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی تھی تاہم بھارت کا مؤقف ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ امارات میں ایشیا کپ کھیلے گی جبکہ سری لنکا ایونٹ کے انعقاد کیلئے رضا مند ہے۔ اس حوالے سے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مسترد کر دی ہے
اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بیگم سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ ندا برقعہ پہنے اور نقاب کرے۔ جس پر ندا نے خاموشی کا اظہار کیا لیکن جب میزبان نے ندا سے پوچھا کہ کیا آپ اسر کی اس خواہش کو پورا کرنے کا سوچیں گی؟' ندا نے کہا میں اللہ کے لیے کروں گی، شوہر کے لیے نہیں کروں گی
9 مئی کے ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد حراست میں لیے گئے اور بغیر حراست ہی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی فہرست طویل ہونے لگی۔خبر رساں ایجنسی آئی این پی کے مطابق خانیوال سے سابق ایم پی اے عمران پرویز اور مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سابق معاون خصوصی احمد حسین شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی جس کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو خیر باد کہنے والے سیاسی رہنمائوں کی سنچری مکمل ہوگئی
حکومت نے قومی اسمبلی ملازمین کے الاؤنسز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں قومی اسمبلی ملازمین کے پارلیمنٹ ہاوس الاونس اور فیول و بجلی سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے الاؤنسز بڑھانے کی منظوری دی ہے جس میں گریڈ 1 تا 22 ملازمین کے پارلیمنٹ ہاوس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے
وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات 12 بجے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔انڈسٹری حکام کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
انہی اہم سوالات کے جوابات کے لیے آج ہم آپ کے سامنے ڈاکٹر عاصم ﷲ بخش کی ویڈیو پیش کر رہے ہیں- یہ ویڈیو اس مسئلے حوالے سے بہت اہم معلومات پر مشتمل ہے اور مکمل آگہی فراہم کر رہی ہے- اس لیے یوٹوب پر ویڈیو کو آخر تک لازمی دیکھیں-