Damadam.pk
be_social1's posts | Damadam

be_social1's posts:

be_social1
 

محبت کر نہیں سکتے عداوت کیا کروگے تم؟
ہماری بےوفائی کی شکایت کیا کروگے تم؟
مرے اشکوں نے سینچا تھا تمھارے دل کے سبزے کو
اسے ٹھکرادیا تم نے سخاوت کیا کروگے تم؟
تمھیں تو چاہئے اونچی حویلی ریشمی کپڑے
میں ایک مزدور ہوں مجھ سے محبت کیا کروگے تم؟
حقیقت تو یہ ہے کہ ایک بیمار محبت سے
نگاہیں پھیر لیتے ہو عیادت کیا کروگے تم؟
تمھارا تھا،تمھارا ہوں تمھارا ہی رہونگا میں
نہ ہوگی میری یادوں سے فراغت کیا کروگے تم؟
مقدر میرا چمکے گا کسی دن دیکھنا
سب ہی کچھ کھودیا تم نے عنایت کیا کروگے تم؟
🌸🌸