Damadam.pk
cHaL_aB_NiKaL's posts | Damadam

cHaL_aB_NiKaL's posts:

cHaL_aB_NiKaL
 

عشق سے میں ڈر چکا تھا ڈر چکا تو تم ملے
دل تو کب کا مر چکا تھا مر چکا تو تم ملے
جب میں تنہا گھٹ رہا تھا تب کہاں تھی زندگی
دل بھی غم سے بھر چکا تھا بھر چکا تو تم ملے
بے قراری پھر محبت پھر سے دھوکہ اب نہیں
فیصلہ میں کر چکا تھا کر چکا تو تم ملے
میں تو سمجھا سب سے بڑھ کر مطلبی تھا میں یہاں
خود پہ تہمت دھر چکا تھا دھر چکا تو تم ملے
تیرے آنے سے بھی پہلے کوئی آ کر خواب میں
رنگ مجھ میں بھر چکا تھا بھر چکا تو تم ملے
ورنہ ہم سب ڈوب کر رکھتے محبت کا بھرم
اپنا بیڑا تر چکا تھا تر چکا تو تم ملے
تم کو کیا معلوم ہو گا حضور پچھلی جنگ میں
سارا لشکر ہر چکا تھا ہر چکا تو تم ملے..!😥💔