ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻢ ﺳﮯ
ﺑﮩﺖ ﮔﮩﺮﮮ ﻣﺮﺍﺳﻢ ﺗﮭﮯ
ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﭨﻮﭨﺎ !!!
ﺗﻮ ﯾﻮﮞ ﭨﻮﭨﺎ
ﮐﮧ ﺑﺮﺳﻮﮞ ﺩﻝ ﮐﮯ ﺍٓﻧﮕﻦ ﻣﯿﮟ
ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻮﺳﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺗﺮﺍ
جتنا تم چاہو غور کر لو،
تم مجھے کبھی نہیں جان پاؤ گے،
میں اُن سو لوگوں سے زیادہ مختلف ہوں،
جیسا تم مجھے دیکھنا چاہتے ہو
بندہ بے معنی ہو جاتا ہے ہر راز بتا دینے سے !!
کچھ عیب پوشیدہ, کچھ نیکیاں چھپالی جائیں
میں کبھی غم کے آنسو پونچھنے والے کسی ہاتھ کا طلب گار نہ ہوئی
اور نہ ہی کبھی کسی کو اس واسطے بیدار کیا کہ وہ مجھے پر سکون کرنے کے لیے اپنے سینے سے لگا لے. آخر میں کسی کا احسان کیوں لوں؟ جب کہ میں نے اپنے بد ترین لمحات تن تنہا گزارے ہیں.
زندگی کے بڑے سخت امتحانات اور تَلخ ترین تجربات سے گُزر کر میں نے یہ سیکھا ہے کہ ہمیں چھوڑ جانے والوں کے بارے میں فکر کرکے اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہیے،ہمیں بس ساتھ نبھانے والوں کی قدر کرنی چاہیے ہماری ساری محبتیں،چاہتیں ہمارا وقت ہمارے قیمتی جذبات اور احساسات کے حق دار صرف اور صرف وہی لوگ ہونے چاہیں جو ہماری ذات کی ہزاروں خامیوں اور لاکھوں بُراٸیوں کو جانتے ہوٸے بھی ہمارے وجود کو تسلیم کریں اور ہمارا ساتھ نبھاٸیں۔
میں نے سیکھا ہے کہ تعلق میں مکمل آزادی ہونی چاہیے جو جیسا ہے اُسے ویسا ہی قبول کیا جانا چاہیے، تھوڑا بہت بدلنے میں بھی وقت لگتا ہے اسی وقت کا انتظار کرنا چاہیے، کسی کے مزاج یا سوچ کے مختلف ہونے پر اُسے اپنی زندگی سے بےدخل کرنے میں ہمیں ہرگز پہل نہیں کرنی چاہیے بلکہ تعلقات میں بڑے ظرف کا مظاہرہ کرنا چاہیے،
میں تصوراتی دنیا میں جیتی اک شہزادی
جہاں ہر خواب پورا ہوتا ہے
ہر خواہش کی تکمیل ہوتی ہے
جہاں میرے بلاوجہ ہنسنے پہ کوئی پابندی نہیں
میں کیسے چھوڑوں یہ دنیا؟؟
میں خوابوں میں جینے والی لڑکی
مجھے حقیقی دنیا راس نہیں۔۔
کبھی کبھی ایسا وقت بھی زندگی میں آتا ہے ہمیں بہت سی تکلیفوں اور ازیتوں دل میں دبا کر خود کمپوزڈ رکھنا ہوتا ہے ایسے کہ کسی کو ہمارے اندر ہوئی توڑ پھوڑ کی بھنک بھی نہ پڑے بعض دکھ بہت ذاتی ہوتے ہیں اتنے کہ دل و دماغ اپنے قریبی لوگوں سے بھی شیئر کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے یا پھر کچھ غموں کے بارے ہم اتنے پوزیسو ہوجاتے ہیں کہ ان تک کسی دوسرے کی دسترس ہمیں گوارہ نہیں ہوتی🌸
تم نے مرجھائے ہوئے پھول کبھی دیکھے ہیں؟
دل کی قبروں پہ پڑے۔۔۔!
ہجر کی لاش کی آنکھوں پہ دھرے
تم نے اُکتائے ہوئے خواب کبھی دیکھے ہیں؟
درد کی پلکوں سے لپٹے ہوئے
گھبرائے ہوئے۔۔۔
تُم نے بے چین دعائیں کبھی دیکھی ہیں؟
محبت کے کناروں پہ بھٹکتی پھرتی
تم نے دیکھا ہے مجھے؟
کیا کبھی دیکھا ہے مجھے؟
Sab say bara reshta?
dost😍
wo q?
q k dosti dil say hothi h
or sab say bara dusham?
Sab say bara dushman koi gihra purana dost😕
مجھے تعبیر چننے کو
ستاروں کا جھرمٹ درکار ہے
کہ میرے خواب
اندھیرے جنگل میں بھٹک رہے ہیں!
اس نے تاحیات کمرے کے ایک تاریک کونے کو اپنا مسکن بنائے رکھا اور جب وہ دنیا سے رخصت ہوئی تو اس کی کھلی مگر پتھرائی آنکھیں میں انتظار صاف دکھائی دے رہا تھا۔ اس کے تکیے کے نیچے سے چند ٹوٹی پھوٹی بوسیدہ گلاب کی پتیاں، بیشمار بار پڑھی گئی کچھ کتابیں، کبھی نہ بھیجا ایک عہد نامہ (خط) اور پرانی تسبیح برآمد ہوئی جس پر شاید وہ کسی کے لوٹ آنے وظائف پڑھا کرتی تھی۔ شام کا وہ الوداعی وقت گواہ تھا کہ اس کی زندگی بھر کی کمائی رائیگاں گئی مگر اس کے چہرے پر پھیلی دھیمی مسکان بتلا رہی تھی کہ اس کے صبر کو موت کی صورت شاید بہتر اجر مل گیا ہے۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain