“Surround yourself with the dreamers and the doers, the believers and thinkers, but most of all, surround yourself with those who see greatness within you, even when you don’t see it yourself🌼🔥.”
“Life is like a piano. The white keys represent happiness and the black shows sadness. But as you go through life’s journey, remember that the black keys also make music.”
یاالٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو جب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا کاساتھ ہو یاالٰہی بھول جاؤں نزع کی تکلیف کو شادیِ دیدارِ حسنِ مصطفٰے کا ساتھ ہو یاالٰہی گور تیرہ کی جب آئے سخت رات اُن کے پیارے منھ کی صبحِ جانفزا کا ساتھ ہو یاالٰہی جب پڑے محشر میں شورِ دار و گیر امن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو یاالٰہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے صاحبِ کوثرشہِ جود و عطا کا ساتھ ہو یاالٰہی سرد مہری پر ہو جب خورشیدِ حشر سیّدِ بے سایہ کے ظلّ لِوا کا ساتھ ہو یاالٰہی گرمیِ محشر سے جب بھڑکیں بدن دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو یاالٰہی نامۂ اعمال جب کھلنے لگیں عیب پوشِ خلق ستا رِ خطا کا ساتھ ہو یاالٰہی جب بہیں آنکھیں حسابِ جرم میں ان تبسم ریز ہونٹوں کی دُعا کا ساتھ ہو
💓 نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💓 ادا جب تک نہ ہو حق، ھادئؐ حق کی محبت کا ادا کیسے ہوپھرحق، امتی سے دیں کی خدمت کا پڑے رہنا درِ شاہِؐ امم پر یہ یقیں کر کے کہ دامن ہاتھ میں ہو گا کسی دن اُنؐ کی رحمت کا مجھے دربارِ شاہِؐ دیں میں یا رب باریابی دے کہ مجھ پربھی نظرآنے لگے رنگ اُنؐ کی نسبت کا محبانِ نبیؐ پر ہی سدا الہام ہوتا ہے محمد مصطفےٰؐ کی ذات کی نوری حقیقت کا تھے اوجِ عرش پربےحد قریں ربِ دوعالم کے کوئی کیسے کرے اندازہ اُنؐ کی جاہ وحشمت کا عطا بےمثل ہے جود وکرم اُنؐ کا یگانہ ہے نہیں کوئی جواب اُنؐ کی سخا، صدق و امانت کا بڑی امید ہے آقاؐ کےمہر ولطف ورحمت سے سہارا عاصیوں کو ہے بڑا اُنؐ کی شفاعت کا نوازا ہے خدانے عشقِ اہلِ بیتؓ سے جن کو وہی ہیں بالیقیں جن پر کھلا در باغِ جنّت کا