Damadam.pk
danoo33's posts | Damadam

danoo33's posts:

danoo33
 

کوئی پوچھ لے تو کہنا ، میرا حال اب کہ یٌوں بے
نہ کسی کی آرزو ہے ، نہ کسی کا اب جنوں ہے
میں کنار ِ دل پہ بیٹھی ، یہی خود سے پوچھتی ہوں
کہاں رہ گئے تلاطم؟بڑی دیر سے سکوں ہے✨💓

danoo33
 

یہ امریکن پائیلٹ کہتا ہے
جب سعودی ائیرپورٹ سے جہاز بلند ہوا تو برقعے میں لپٹی باپردہ خواتین کو دیکھ کر میری نظر جھک گئی
مگر جب امریکی ایئر پورٹ jfk پر لینڈنگ ہوئی میں نے دیکھا ایک خاتون بھی باپردہ نہیں تھی
سب کے برقعے سیٹوں کے پیچھے پھینکے ہوئے تھے اور وہ خواتین بے پردہ جہاز سے اتر رہی تھیں!
اسلامی ملک چھوڑتے وقت اسلامی احکام و اخلاق بھی چھوڑ دیئے جاتے ہیں
غیرت و حمیت حتی کہ دین بھی چھوڑ دیا جاتا ہے
بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یورپ و امریکہ میں اسلامی حلیئے میں رہتے ہیں
ورنہ جیسا دیس ویسا بھیس حتی کہ عقائد و نظریات بھی غیروں والے قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں
ایسی دولت و شہرت قبر میں لے کر جاؤ گے جو آپ کو وفادار نہ بنا سکے
جو انسان دین سے وفادار نہیں وہ کلبِ مردار سے بدبودار کردار کا شہکار ہے!
✍️

danoo33
 

یوں لگا جیسے مجھے تم نے پکارا ہو ابھی
پیش اِس وہم کی تاویل نہیں ہو سکتی
ایک ٹکڑے میں سمائے ہیں سبھی رنج و الم
دل سے بہتر کوئی زنبیل نہیں ہو سکتی
روز آ جاتی ہیں تکیے کو بھگونے یادیں
کیا کسی روز کی تعطیل نہیں ہو سکتی؟

danoo33
 

مجھ جیسوں کا یہاں، وہاں کوئی دوست نہیں ہے ہماری کوئی محبوب نہیں ہوتا، ہم صرف لوگوں سے ملتے رہتے ہیں جیسے کچی لپائی دیوار سے جھڑ جاتی ہے ایسے ہم لوگوں کے دلوں سے اتر جاتے ہیں 💜