ایک لڑکے اور لڑکی کی منگنی ہوئی ۔😊 وہ دونوں روز ایس ایم ایس پہ چیٹ کرتے تھے آخر ان کی شادی ہو گئی ۔ لڑکا لڑکی کا گھونگھٹ اٹھاتے ہوئے۔ تم واقعی خوبصورت ہو۔تمہیں کیا گفٹ پیش کروں۔ لڑکی شرماتے ہوئے بولی ۔ . . . . . . ادلے ہفتے اتھلام آباد تلیں۔۔😁؟؟؟؟ نتیجہ۔۔کم از کم ایک کال تو کر لینی چاہیے تھی۔بس میسج میسج میسج۔🤣🤣 دیکھ لیا میسج کا نتیجہ ۔ اب جاو اتھلام آباد 😂😂😂😂😂😍
تو نے پوچھی هے امامت کی حقیقت مجھ سے حق تجھے مِری طرح--------- صاحب اسرار کرے هے وہی تِرے زمانے------------------ کا امام برحق جو تجھے حاضر و موجود سے-------- بیزار کرے موت کے آئنے میں تجھ کو دکھا کر رخ دوست زندگی تِرے لیے اور بھی------------- دشوار کرے دے کے احساس زیاں------------ تِرا لہو گرما دے فقر کی سان چڑھا کر----------- تجھے تلوار کرے فتنه ملت بیضا هے---------------- امامت اس کی جو مسلماں کو سلاطیں--------- کا پرستار کرے 🌛علامه اقبال "رح"🌜🌷
حضرت علی بن عثمان المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات عالیہ از کشف المحجوب (1) ہر چیز کی زکوٰۃ ہے اور گھر کی زکوٰۃ مہمان خانہ ہے۔ (۲) درویش وہ ہے جو امراء سے رغبت نہ رکھے۔ (۳) دوسروں کی خاطر قربانی دینے والے ہمیشہ زندہ و تابندہ رہتے ہیں۔ (۴) سب نبی ولی ہوتے ہیں مگر اولیاء میں سے کوئی نبی نہیں ہوسکتا۔ (۵) توبہ و استغفار سے راہِ حق کی تلاش میں مدد ملتی ہے۔ (۶) علم کے بغیر عمل کا کوئی فائدہ نہیں۔ (۷) جہاں تمہاری عزت نہ ہو وہاں تمہارا جانا بیوقوفی ہے۔ (۸) عالم اور جاہل میں ایک ہی فرق ہے کہ عالم ہر بات پر غور و فکر کے بعد کرتا ہے جبکہ جاہل آدمی سنی سنائی بات بیان کرتا ہے۔ (۹) روزہ آدھی طریقت ہے۔ (۱۰) درویش وہ ہے جو ہر حال میں غیر اللہ سے تعلق نہ رکھے اور نہ امید۔ (۱۱) استاد کا حق ضائع کرنے والا فلاح نہیں پاسکتا۔
مجھ سے میری عمر کا خسارا پوچھتے ہیں یعنی یہ لوگ مجھ سے تمہارا پوچھتے ہیں میں بتا چکا ہوں میرا ان سے تعلق نہیں رہا انہیں یقین نہیں آتا اور وہ دوبارہ پوچھتے ہیں
کہیں پہ درد کہیں پر دوا نہیں ہوتی جو لازمی ہو وہی شے سدا نہیں ہوتی مریضِ عشق نہ مخلص ہو اپنے ساتھ اگر طبیب لاکھ بھی چاہے شفا نہیں ہوتی خدا جو دل کی جگہ اور کچھ بنا دیتا زمین ، اہلِ زمیں کی سزا نہیں ہوتی بس ایک بار کا سیکھا سبق ہی کافی ہے تمہارے بعد نئی اب خطا نہیں ہوتی سمجھ سکو تو سمجھ لو ہماری نظروں کو ہر ایک بات زباں سے ادا نہیں ہوتی ہے آس پاس یہ دنیا کہ وقت اچھا ہے یہ مشکلوں میں کبھی ہم نوا نہیں ہوتی شکست خوردوں میں میرا بھی نام ہونا تھا جو میرے ساتھ کسی کی دعا نہیں ہوتی ہمارا جی بھی اسی جا پہ جا کے لگتا ہے ہمارے واسطے جس جا جگہ نہیں ہوتی ۔۔۔
زندگی میں ایک ایسے شخص کا ہونا لازمی ہے جس کے سامنے ہمیں لفظی چناوُ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے، جب چاہے، جیسے چاہے، جو چاہے اور جہاں چاہے بے دھڑک اس سے کہہ سکیں۔🍁🌸
اکّا دکّا لوگ سیانے ہوتے تھے کسی کسی کے گھر میں دانے ہوتے تھے سو تک گنتی کسی کسی کو آتی تھی ایک روپے میں سولہ آنے ہوتے تھے گاؤں میں بس ایک ہی مسجد ہوتی تھی ہر دل میں بس چار ہی خانے ہوتے تھے جھوٹی قسمیں شہر میں تھیں اور گاؤں میں بس تکیے پر پھول بنانے ہوتے تھے گمراہوں کو راہ پہ لانا آساں تھا بس منڈیر پہ دئے جلانے ہوتے تھے چل جاتے تھے جادو ٹونے اور تعويذ سادہ لوگ اور سچے زمانے ہوتے تھے #defender