حقیقی حُسن یہ ہے کہ تم اپنے ساتھ مُخلص ہو جاؤ🌸🌍
اظہارِ عشق میں جو تحریر بھیجی ٬ رَد ہوگئی
میں پھر بھی اس کی راہ تکوں؟ مطلب حَد ہوگئی
🧸✨
زخم کھانے کے لیے خوشیاں منانے کے لیے
سچ کہوں ایک ہی انسان بہت ہوتا ہے!
اول اول تو ضروری ہے محبت لیکن
عزت نفس کا نقصان بہت ہوتا ہے!
تجدید قیصر
بہت ہی مختصر داستاں ہے میری
فقط شوخیاں مستیاں نادانیاں اور میں
☺☺☺
غیر حاضر کیا جانیں ذوقِ منتظری______!!
مَیں کیوں نہ ترکِ تعلق کی ابتدا کرتا
وہ دُور دیس کا باسی تھا کیا وفا کرتا؟
وہ میرے ضبط کا اندازہ کرنے آیا تھا
مَیں ہنس کے زخم نہ کھاتا تو اور کیا کرتا؟
ہزار آئینہ خانوں میں بھی مَیں پا نہ سکا
وہ آئینہ جو مجھے خود سے آشنا کرتا
درِ قفس پہ قیامت کا حبس تھا ورنہ
صبا سے ذکر تیرا مَیں بھی سُن لیا کرتا
میری زمیں تُو اگر مجھ کو راس آ جاتی
مَیں رفعتوں میں تجھے آسمان سا کرتا
غمِ جہاں کی محبت لُبھا رہی تھی مجھے
مَیں کس طرح تیری چاہت پہ آسرا کرتا؟
اگر زبان نہ کٹتی تو شہر میں محسن
مَیں پتھروں کو بھی اِک روز ہمنوا کرتا
محسن نقوی👏
ان پڑھ لوگ اتنے معصوم ہوتے ہیں...کہ پڑھے لکھے کو محتــــرم" مانتے ہیں...اور پڑھے لکھے اتنے باشعور ہیں...کہ ان پڑھ کو جـــاہل" تصور کرتے ہیں...!!!
😏😏
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain