Damadam.pk
drwshlog's posts | Damadam

drwshlog's posts:

drwshlog
 

مجھے عورت نہیں ہونا,,,, اگرچہ میں کہ عورت ہوں ,,مروت اور کرم مجھ میں,, محبت کا ہے نم مجھ میں,, وفا کا نام چبتی ہوں,, جفا سے صاف بچتی ہوں,, میں پردہ پوش اپنوں کی,, امینہ کتنے رازوں کی,, محبت کی قدر مجھ سے,, ہے آدم کا ثمر مجھ سے, مجھے سب نے سراہا ہے,, کس و ناکس نے چاہا ہے,, میرا منشاء نہیں دولت,, میرا مدعا نہیں راحت,, ازل سے آج تک ہر دم,, یہی بے بس میرا اک غم,, کبھی کھل کر نہ جیتی ہوں,, ہمیشہ ڈر کے رہتی ہوں,, کہ جانے کب کوئی أٹھ کے,, کوئی الزام نہ دے دے,, کوئی کمزوری ہاتھ آئے,, کوئی انگلی نہ أٹھ جائے,, میری نیکی میری ہستی,, میرا گھربار گرہستی,, ہمیشہ ذد پہ رہتے ہیں,, سزا کی حد میں رہتے ہیں, کہ نیکی کی سند مجھ کو سدا درکار ہوتی ہے,, کہ عورت کی خطا,, مطلب وہ بدکردار ہوتی ہے,,, مجھے عورت نہیں ہونا,,