سورة التوبة ٢٧ ثُمَّ یَتُوۡبُ اللّٰہُ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ. Then Allah will accept repentance after that for whom He wills; and Allah is Forgiving and Merciful. [9. Surah At-Tawbah: 27] سورة التوبة 27 پھر اس کے بعد بھی جس پر چاہے اللہ تعالٰی اپنی رحمت کی توجہ فرمائے گا اللہ ہی بخشش و مہربانی کرنے والا ہے۔
سورة التوبة ٧٨ اَلَمۡ یَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ سِرَّہُمۡ وَ نَجۡوٰىہُمۡ وَ اَنَّ اللّٰہَ عَلَّامُ الۡغُیُوۡبِ. Did they not know that Allah knows their secrets and their private conversations and that Allah is the Knower of the unseen? [9. Surah At-Tawbah: 78] سورة التوبة 78 کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ اللہ ان کے دل کے راز کو اور ان کی سرگوشیوں کو ( بھی ) جانتا ہے اور بیشک اللہ تمام غیبوں کو بہت زیادہ جاننے والا ہے۔
سورة التوبة ٧٦ فَلَمَّاۤ اٰتٰہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ بَخِلُوۡا بِہٖ وَ تَوَلَّوۡا وَّ ہُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ. But when he gave them from His bounty, they were stingy with it and turned away while they refused. [9. Surah At-Tawbah: 76] سورة التوبة 76 پس جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں ( مال ) عطا کیا تو انہوں نے اس میں بخل کیا اور انہوں نے پیٹھ پھیرلی درآں حالیکہ وہ اعراض کرنے والے تھے۔
سورة التوبة ١١ فَاِنۡ تَابُوۡا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ فَاِخۡوَانُکُمۡ فِی الدِّیۡنِ ؕ وَ نُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ. But if they repent, establish prayer, and give zakah, then they are your brothers in religion; and We detail the verses for a people who know. اب بھی اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز کے پابند ہوجائیں اور زکٰوۃ دیتے رہیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں۔ ہم تو جاننے والوں کے لئے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کر رہے ہیں۔
سورة التوبة ٧٥ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ عٰہَدَ اللّٰهَ لَئِنۡ اٰتٰىنَا مِنۡ فَضۡلِہٖ لَنَصَّدَّقَنَّ وَ لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ. And among them are those who made a covenant with Allah , [saying], "If He should give us from His bounty, we will surely spend in charity, and we will surely be among the righteous." اور ان میں بعض ( منافقین ) وہ ہیں جنہوں نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا کہ اگر ہم کو اللہ نے اپنے فضل سے ( مال ) دیا تو ہم ضرور بہ ضرور صدقہ کریں گے اور ضرور بہ ضرور نیکو کاروں میں سے ہوجائیں گے۔
سورة التوبة ٧٣ یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ جَاہِدِ الۡکُفَّارَ وَ الۡمُنٰفِقِیۡنَ وَ اغۡلُظۡ عَلَیۡہِمۡ ؕ وَ مَاۡوٰىہُمۡ جَہَنَّمُ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ. O Prophet, fight against the disbelievers and the hypocrites and be harsh upon them. And their refuge is Hell, and wretched is the destination. [9. Surah At-Tawbah: 73] سورة التوبة 73 اے نبی ! کافروں اور منافقوں سے جہاد کیجئے اور ان پر سختی کیجئے، ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانا ہے
سورة التوبة ٤١ اِنۡفِرُوۡا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا وَّ جَاہِدُوۡا بِاَمۡوَالِکُمۡ وَ اَنۡفُسِکُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ. Go forth, whether light or heavy, and strive with your wealth and your lives in the cause of Allah . That is better for you, if you only knew. [9. Surah At-Tawbah: 41] سورة التوبة 41 اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکلوہلکے ہویا بوجھل اوراپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہادکرو،یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔