چراغ زندگی ہوگا فروزاں ہم نہیں ہوں گے چمن میں آئے گی فصل بہاراں ہم نہیں ہوں گے جوانو اب تمہارے ہاتھ میں تقدیر عالم ہے تمہیں ہوگے فروغ بزم امکاں ہم نہیں ہوں گے جئیں گے جو وہ دیکھیں گے بہاریں زلف جاناں کی سنوارے جائیں گے گیسوئے دوراں ہم نہیں ہوں گے ہمارے ڈوبنے کے بعد ابھریں گے نئے تارے جبین دہر پر چھٹکے گی افشاں ہم نہیں ہوں گے اگر ماضی منور تھا کبھی تو ہم نہ تھے حاضر جو مستقبل کبھی ہوگا درخشاں ہم نہیں ہوں گے ہمارے دور میں ڈالیں خرد نے الجھنیں لاکھوں جنوں کی مشکلیں جب ہوں گی آساں ہم نہیں ہوں گے کہیں ہم کو دکھا دو اک کرن ہی ٹمٹماتی سی کہ جس دن جگمگائے گا شبستاں ہم نہیں ہوں گے ہمارے بعد ہی خون شہیداں رنگ لائے گا یہی سرخی بنے گی زیب عنواں ہم نہیں ہو
اللہ تعالی کی سب سے زیادہ خوب صورت صفت یہ ہے کہ وہ بااختیار ہوتے ہوئے بھی ہمارے گناہوں کواپنی غفاری اور مہربانی سے معاف کردیتا ہےاورہم ایک ذرےکا اختیار نہ رکھتے ہوۓ بھی اللہ تعالی کی دی ہوئی کسی بھی چیز پر شکر ادا نہیں کرتے ۔ اے اللہ ہمیں معاف کردے اور راہِ ہدایت پر چلا.آمين🤲