Damadam.pk
frill's posts | Damadam

frill's posts:

frill
 

Jihen Mn Pasand Hon Wo Apna Hath Uncha kren
Or Jinhen Mn Pasand Nhi Wo Apna Mayaar Buland Kren😉🙃

frill
 

دل چاہتا ہے لکھوں کچھ اس قدر گہرا کہ پڑھ تو سب ہی پائیں
مگر سمجھو صرف تم..!

frill
 

چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری
لوگوں کا کیا، سمجھانے دو، ان کی اپنی مجبوری
میں نے دل کی بات رکھی اور تونے دنیا والوں کی
میری عرض بھی مجبوری تھی ان کا حکم بھی مجبوری
روک سکو تو پہلی بارش کی بوندوں کو تم روکو
کچی مٹی تو مہکے گی، ہے مٹی کی مجبوری
ذات کدے میں پہروں باتیں اور ملیں تو مہربلب
جبرِ وقت نے بخشی ہم کو اب کے کیسی مجبوری
جب تک ہنستا گاتا موسم اپنا ہے، سب اپنے ہیں
وقت پڑے تو یاد آ جاتی ہے مصنوعی مجبوری
مدت گزری اک وعدے پر آج بھی قائم ہیں محسن
ہم نے ساری عمر نبھائی اپنی پہلی مجبوری
محسن بھوپالی

frill
 

ڈسنے لگے ہیں خواب مگر کس سے بولئے
میں جانتی تھی پال رہی ہوں سپولئے
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کی
اور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگولئے
پلکوں پہ کچی نیند کا رس پھیلتا ہو جب
ایسے میں آنکھ دھوپ کے رخ کیسے کھولئے
تیری برہنہ پائی کے دکھ بانٹتے ہوئے
ہم نے خود اپنے پاوں میں کانٹے چبھو لئے
میں تیرا نام لے کے تذبذب میں پڑ گئی
سب لوگ اپنے اپنے عزیزوں کو رو لئے
تصویر جب نئی ہے، نیا کینوس بھی ہے
پھر طشتری میں رنگ پرانے نہ گھولئے

frill
 

ایک لمحے کی توجہ نہیں حاصل اُس کی
اور یہ دل کہ اُسے حد سے سوا چاہتا ہے
ریت ہی ریت ہے اس دل میں مسافر میرے
اور یہ صحرا ترانقشِ کفِ پا چاہتا ہے
یہی خاموشی کئی رنگ میں ظاہر ہوگی
اور کچھ روز کہ وہ شوخ کھلا چاہتا ہے
رات کو مان لیا دل نے مقدر لیکن
رات کے ہاتھ پہ اب کوئی دیا چاہتا ہے
تیرے پیمانے میں گردش نہیں باقی ساقی
اور تری بزم سے اب کوئی اٹھا چاہتا ہے

frill
 

بہت آرام کرنا چاہتی ہوں
یہی اک کام کرنا چاہتی ہوں
شعورِ آگہی بھی المیہ ہے
اسے نیلام کرنا چاہتی ہوں
میں اپنی عمر کے سارے اثاثے
تمہارے نام کرنا چاہتی ہوں
تمہارے خیمۂ خوشبو میں رہ کر
میں صبح و شام کرنا چاہتی ہوں
چراغوں سے ہوا کی دشمنی ہے
اسے ناکام کرنا چاہتی ہوں

frill
 

سرِ طاقِ جاں نہ چراغ ہے ، پسِ بامِ شب نہ سحر کوئی
عجب ایک عرصہِ درد ہے ، نہ گمان ہے نہ خبر کوئی
نہیں اب تو کوئی ملال بھی ، کسی واپسی کا خیال بھی
غمِ بے کسی نے مٹادیا مرے دل میں تھا بھی اگر کوئی
تجھے کیا خبر ہے کہ رات بھر تجھے دیکھ پانے کو اِک نظر
رہا ساتھ چاند کے منتظر تری کھڑکیوں سے اُدھر کوئی
سرِ شاخِ جاں ترے نام کا عجب ایک تازہ گلاب تھا
جسے آندھیوں سے خطر نہ تھا جسے تھا خزاں کا نہ ڈر کوئی
تری بے رُخی کے دیار میں، گھنی تیرگی کے حصار میں
جلے کس طرح سے چراغِ جاں , کرے کس طرف کو سفر کوئی
کٹے وقت چاہے عذاب میں، کِسی خواب میں یا سراب میں
جو نظر سے دُور نکل گیا ، اُسے یاد کرتا ہے ہر کوئی
سرِ بزم جتنے چراغ تھے وہ تمام رمز شناس تھے
تری چشمِ خوش کے لحاظ سے نہیں بولتا تھا مگر کوئی
( امجد اسلام امجد

frill
 

اتنا تو بتا جاؤ خفا ہونے سے پہلے
وہ کیا کریں جو تم سے خفا ہو نہیں سکتے

frill
 

آپ عارضی طور پر مسدود ہیں
ہے ایسا لگتا کہ آپ بہت زیادہ عجلت کا مظاہرہ کرکے اس ایپ کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ آپ کو اسے استعمال کرنے سے عارضی
طور پر مسدود کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ہمارے کمیونٹی کے معیارات کے خلاف نہیں
ہے تو ہمیں بتائیں۔
ٹھیک ہے
🤔🤔🤔

frill
 

ایک ہی شخص تھا جو سمجھتا تھا مجھے
😶پھر یوں ہوا کہ وہ بھی سمجھدار ہوگیا

frill
 

Andhe nikalte hain mere chehre mai nuqs,
Behro’n ko gila hai ke galat bolta hoon mai...

frill
 

Tootay huay kaanch ki tarah chakna choor ho gaya hun mai
Kisi ko lag na jaun isi liye sab se door ho gaya hun mai!!

frill
 

Yaani tum nazar andaaz karo hamesha
Aur hum intezaar karen musals!

frill
 

‘ کوئی کہتا ہے لڑکیاں خلا ء اور چاند تک پہنچ رہی ہیں‘ کوئی کہتا ہے وہ کورٹ ‘ ہسپتال ‘ فوج ‘ ہر میدان کو فتح کر رہی ہیں۔ اب میں سوچتی ہوں کہ کتنا اچھا ہو اگر لڑکیاں اپنے گھروں کے کونوں کھدروں تک بھی پہنچ جائیں۔ اگلے گھر جانے کے لئے نہیں‘ دوسروں سے تعریف سننے کے لئے بھی نہیں۔ بلکہ اس لئے کہ الله خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔ اس لئے کہ صفائی کے بغیر ایمان آدھا ادھورا ہوتا ہے، اور اس لئے کہ فرشتے صاف جگہوں پہ آتے ہیں۔ جب ہمارے گھر اندر سے اتنے گندے ہوں گے ‘ الماریوں کے اندر دنیا جہاں کا گند سڑ رہا ہو گا‘ ڈسٹ بن کچرے سے ابل رہے ہوں گے‘ تو کیا فرشتے ہمارے گھروں میں آنا پسند کریں گے؟‘

frill
 

زندگی تلاش کا نام ہے۔۔۔ کچھ لوگ گھونگے چننے کی آرزو میں ساحل پر جاتے ہیں اور کچھ خود کی تلاش میں صبح کے وقت عین آفتاب سے پہلے خود سی ملاقات کی خاطر دور دراز کا سفر کرتے ہیں کچھ کو سوئی ہوئی ریت پر ہر طرف موتی بکھرے ہوئے ملتے ہیں اور کچھ کے ہاتھ میں گزرے وقت کے سوا کچھ بھی نہیں رہتا۔۔۔میں نے تمام عمر ان اسرارِ و رموز کو جاننے میں گزار دی
زندگی اور سمندر بڑے پر اسرار ہیں، وہ انسان کی خواہشوں کے تابع ہرگز نہیں ہیں!
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ❤️

frill
 

❣️🤲🏻 🌙۔
*درخت پر اوقات سے زیادہ پھل لگ جائیں تو اس کی ڈالیاں ٹوٹنا شروع ہو جاتی ہیں انسان کو اوقات سے زیادہ مل جائے تو وہ رشتوں کو توڑنا شروع کر دیتا ہے انجام آہستہ آہستہ درخت اپنے پھل سے محروم ہو جاتا ہے*
*❣

frill
 

اگر تم الله سے کوئی وعدہ کر لیتے ہو اورمقررہ گھڑی کے قریب آنے پہ تمہارا دل کمزور پڑنے لگ جائے ‘تب بھی اس وعدے کو نبھانے کی کوشش کیا کرو۔ ﺍﻟﻠﻪ کو تم سے کوئی چیز چھین لینا مقصود نہیں ہے ‘ وہ صرف تمہیں کھو دینے کے خوف اور پالینے کے لالچ سے آزاد کر کے ایک مضبوط انسان بنانا چاہتا ہے۔ ہم اپنے وعدوں کو جتنا زیادہ نبھائیں گے ‘ اتنے ہی مضبوط بنیں گے ۔اور آخر میں الله خود ہی کوئی راہ نکال کے ہمیں ہماری محبوب شے لوٹادے گا

frill
 

# **منفی لوگ منفی لوگوں کو اٹریکٹ کرتے ہیں۔اور مثبت لوگ مثبت لوگوں کو۔
جب میں ایک کمزوراور منفی انسان نہیں رہوں گی‘ اپنی خامیوں پہ کام کروں گی تو میرے دائرے میں صرف مثبت لوگ شامل ہو سکیں گے۔یہ میں خود سے نہیں کہہ رہی۔ یہ سائیکولوجی کہتی ہے۔انسان جیسا ہوتا ہے‘ وہ ویسے ہی لوگوں کو اٹریکٹ کرتا ہے۔**
# **میں انمول**

frill
 

الله ہے کہ بھیجتا ہے ہوائیں کہ ابھارتی ہیں بادل پھر اُسے پھیلا دیتا ہے آسمان میں جیساچاہے اور اسے پارہ پارہ کرتا ہے تو تو دیکھے کہ اس کے بیچ میں سے مینہ نکل رہا ہے پھر جب اُسے پہنچاتاہے اپنے بندوں میں جس کی طرف چاہے جبھی وہ خوشیاں مناتے ہیں ۔ اگرچہ اس کے اُتارنے سے پہلے آس توڑے ہوئے تھے۔
( سورہ الروم ۔ آیت 48-49)
ترجمہ کنزالایمان

frill
 

Waqt kbi apna hota he kbi gheron ka
Pr waqt jb bdalta he to na koi apna rehta he na koi gher