Damadam.pk
hadia@'s posts | Damadam

hadia@'s posts:

hadia@
 

** ¤ اے خالق آکبر ** ¤ ، * * اے خالق کائنات ، * * "ہم تیرے در کے سوالی ہیں تو ہمیں اپنی رضا کی منزل تک پہنچا اور اپنے سوا کسی کا محتاج نہ بنا" , آمین , " السلام و علیکم " "

hadia@
 

: القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 68 ترجمہ: اور جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیتوں کے بارے میں بیہودہ بکواس کر رہے ہوں تو ان سے الگ ہوجاؤ یہاں تک کہ اور باتوں میں مصروف ہوجائیں۔ اور اگر (یہ بات) شیطان تمہیں بھلا دے تو یاد آنے پر ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو

hadia@
 

: القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 69 ترجمہ: اور پرہیزگاروں پر ان لوگوں کے حساب کی کچھ بھی جواب دہی نہیں ہاں نصیحت تاکہ وہ بھی پرہیزگار ہوں 24 القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 67 ترجمہ: ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے اور تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 37 ترجمہ: اور کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگارکے پاس کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا نشانی اتارنے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 35 ترجمہ: اور اگر ان کی روگردانی تم پر شاق گزرتی ہے تو اگر طاقت ہو تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈ نکالو یا آسمان میں سیڑھی (تلاش کرو) پھر ان کے پاس کوئی معجزہ لاؤ۔ اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ہدایت پر جمع کردیتا پس تم ہرگز نادانوں میں نہ ہونا

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 22 ترجمہ: اور جس دن ہم سب لوگوں کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے پوچھیں گے کہ (آج) وہ تمہارے شریک کہاں ہیں جن کو تمہیں دعویٰ تھا 30 القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 21 ترجمہ: اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا یا اس کی آیتوں کو جھٹلایا۔ کچھ شک نہیں کہ ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 9 ترجمہ: نیز اگر ہم کسی فرشتہ کو بھیجتے تو اسے مرد کی صورت میں بھیجتے اور جو شبہ (اب) کرتے ہیں اسی شبے میں پھر انہیں ڈال دیتے

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 8 ترجمہ: اور کہتے ہیں کہ ان (پیغمبر) پر فرشتہ کیوں نازل نہ ہوا (جو ان کی تصدیق کرتا) اگر ہم فرشتہ نازل کرتے تو کام ہی فیصل ہو جاتا پھر انھیں (مطلق) مہلت نہ دی جاتی

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 7 ترجمہ: اور اگر ہم تم پر کاغذوں پر لکھی ہوئی کتاب نازل کرتے اور یہ اسے اپنے ہاتھوں سے بھی ٹٹول لیتے تو جو کافر ہیں وہ یہی کہہ دیتے کہ یہ تو (صاف اور) صریح جادو ہے

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 6 ترجمہ: کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی امتوں کو ہلاک کر دیا جن کے پاؤں ملک میں ایسے جما دیئے تھے کہ تمہارے پاؤں بھی ایسے نہیں جمائے اور ان پر آسمان سے لگاتار مینہ برسایا اور نہریں بنا دیں جو ان کے (مکانوں کے) نیچے بہہ رہی تھیں پھر ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر دیا اور ان کے بعد اور امتیں پیدا کر دیں 1

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 5 ترجمہ: جب ان کے پاس حق آیا تو اس کو بھی جھٹلا دیا سو ان کو ان چیزوں کا جن سے یہ استہزا کرتے ہیں عنقریب انجام معلوم ہو جائے گا

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 3 ترجمہ: اور آسمانوں اور زمین میں وہی (ایک) خدا ہے تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو سب سے واقف ہے 1

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 6 الأنعام آیت نمبر 2 ترجمہ: وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر (مرنے کا) ایک وقت مقرر کر دیا اور ایک مدت اس کے ہاں اور مقرر ہے پھر بھی تم (اے کافرو خدا کے بارے میں) شک کرتے ہو

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 90 ترجمہ: اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور پاسے (یہ سب) ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں سو ان سے بچتے رہنا تاکہ نجات پاؤ

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 98 ترجمہ: جان رکھو کہ خدا سخت غداب دینے والا ہے اور یہ کہ خدا بخشنے والا مہربان بھی ہے 13

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 99 ترجمہ: پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام خدا کا پہنچا دینا ہے اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ مخفی کرتے ہو خدا کو سب معلوم ہے

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 100 ترجمہ: کہہ دو کہ ناپاک چیزیں اور پاک چیزیں برابر نہیں ہوتیں گو ناپاک چیزوں کی کثرت تمہیں خوش ہی لگے تو عقل والو خدا سے ڈرتے رہو تاکہ رستگاری حاصل کرو ؏

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 51 ترجمہ: اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا رفیق نہ بناؤ، یہ آپس ہی میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور اگر تم میں سے کوئی ان کو اپنا رفیق بناتا ہے تو اس کا شمار بھی پھر انہی میں ہے، یقیناً اللہ ظالموں کو اپنی رہنمائی سے محروم کر دیتا ہے

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 55 ترجمہ: تمہارے رفیق تو حقیقت میں صرف اللہ اور اللہ کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں

hadia@
 

القرآن - سورۃ نمبر 5 المائدة آیت نمبر 57 ترجمہ: ا ے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہارے پیش رو اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے تمہارے دین کو مذاق اور تفریح کا سامان بنا لیا ہے، اُنہیں اور دوسرے کافروں کو اپنا دوست اور رفیق نہ بناؤ اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو