القرآن - سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 17 ترجمہ: تو انہوں نے ان کی طرف سے پردہ کرلیا۔ (اس وقت) ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا۔ تو ان کے سامنے ٹھیک آدمی (کی شکل) بن گیا 10 القرآن - سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 16 ترجمہ: اور کتاب (قرآن) میں مریم کا بھی مذکور کرو، جب وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر مشرق کی طرف چلی گئیں 10 القرآن - سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 15 ترجمہ: اور جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وفات پائیں گے اور جس دن زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے۔ ان پر سلام اور رحمت (ہے) 10 القرآن - سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 14 ترجمہ: اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے والے تھے اور سرکش اور نافرمان نہیں تھے
القرآن - سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 20 ترجمہ: مریم نے کہا کہ میرے ہاں لڑکا کیونکر ہوگا مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں 10 القرآن - سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 19 ترجمہ: انہوں نے کہا کہ میں تو تمہارے پروردگار کا بھیجا ہوا (یعنی فرشتہ) ہوں (اور اس لئے آیا ہوں) کہ تمہیں پاکیزہ لڑکا بخشوں 10 القرآن - سورۃ نمبر 19 مريم آیت نمبر 18 ترجمہ: مریم بولیں کہ اگر تم پرہیزگار ہو تو میں تم سے خدا کی پناہ مانگتی ہوں
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 102 ترجمہ: کیا کافر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بندوں کو ہمارے سوا (اپنا) کارساز بنائیں گے (تو ہم خفا نہیں ہوں گے) ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے جہنم کی (مہمانی) تیار کر رکھی ہے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 101 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اۨلَّذِيۡنَ كَانَتۡ اَعۡيُنُهُمۡ فِىۡ غِطَآءٍ عَنۡ ذِكۡرِىۡ وَكَانُوۡا لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ سَمۡعًا ۞ ترجمہ: جن کی آنکھیں میری یاد سے پردے میں تھیں اور وہ سننے کی طاقت نہیں رکھتے تھے
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 105 ترجمہ: یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس کے سامنے جانے سے انکار کیا تو ان کے اعمال ضائع ہوگئے اور ہم قیامت کے دن ان کے لئے کچھ بھی وزن قائم نہیں کریں گے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 104 ترجمہ: وہ لوگ جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی۔ اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 103 ترجمہ: کہہ دو کہ ہم تمہیں بتائیں جو عملوں کے لحاظ سے بڑے نقصان میں ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 108 ترجمہ: ہمیشہ ان میں رہیں گے اور وہاں سے مکان بدلنا نہ چاہیں گے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 107 ترجمہ: جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کے لئے بہشت کے باغ مہمانی ہوں گے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 106 ترجمہ: یہ ان کی سزا ہے (یعنی) جہنم۔ اس لئے کہ انہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں اور ہمارے پیغمبروں کی ہنسی اُڑائی
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 110 ترجمہ: کہہ دو کہ میں تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں۔ (البتہ) میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (وہی) ایک معبود ہے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھے چاہیئے کہ عمل نیک کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 109 ترجمہ: کہہ دو کہ اگر سمندر میرے پروردگار کی باتوں کے (لکھنے کے) لئے سیاہی ہو تو قبل اس کے کہ میرے پروردگار کی باتیں تمام ہوں سمندر ختم ہوجائے اگرچہ ہم ویسا ہی اور (سمندر) اس کی مدد کو لائیں
اور یہ کام میں نے اپنی طرف سے نہیں کئے۔ یہ ان باتوں کا راز ہے جن پر تم صبر نہ کرسکے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 81 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَاَرَدۡنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَيۡرًا مِّنۡهُ زَكٰوةً وَّاَقۡرَبَ رُحۡمًا ۞ ترجمہ: تو ہم نے چاہا کہ ان کا پروردگار اس کی جگہ ان کو اور (بچّہ) عطا فرمائے جو پاک طینتی میں اور محبت میں اس سے بہتر ہو
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 84 ترجمہ: ہم نے اس کو زمین میں بڑی دسترس دی تھی اور ہر طرح کا سامان عطا کیا تھا 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 83 ترجمہ: اور تم سے ذوالقرنین کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ میں اس کا کسی قدر حال تمہیں پڑھ کر سناتا ہوں 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 82 ترجمہ: اور وہ جو دیوار تھی سو وہ دو یتیم لڑکوں کی تھی (جو) شہر میں (رہتے تھے) اور اس کے نیچے ان کا خزانہ (مدفون) تھا اور ان کا باپ ایک نیک بخت آدمی تھا۔ تو تمہارے پروردگار نے چاہا کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور (پھر) اپنا خزانہ نکالیں۔ یہ تمہارے پروردگار کی مہربانی ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 87 ترجمہ: ذوالقرنین نے کہا کہ جو (کفر وبدکرداری سے) ظلم کرے گا اسے ہم عذاب دیں گے۔ پھر (جب) وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ بھی اسے بُرا عذاب دے گا 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 86 ترجمہ: یہاں تک کہ جب سورج کے غروب ہونے کی جگہ پہنچا تو اسے ایسا پایا کہ ایک کیچڑ کی ندی میں ڈوب رہا ہے اور اس (ندی) کے پاس ایک قوم دیکھی۔ ہم نے کہا ذوالقرنین! تم ان کو خواہ تکلیف دو خواہ ان (کے بارے) میں بھلائی اختیار کرو (دونوں باتوں میں تم کو قدرت ہے) 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 85 ترجمہ: تو اس نے (سفر کا) ایک سامان کیا
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 90 ترجمہ: یہاں تک کہ سورج کے طلوع ہونے کے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایسے لوگوں پر طلوع کرتا ہے جن کے لئے ہم نے سورج کے اس طرف کوئی اوٹ نہیں بنائی تھی 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 89 ترجمہ: پھر اس نے ایک اور سامان (سفر کا) کیا 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 88 ترجمہ: اور جو ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا اس کے لئے بہت اچھا بدلہ ہے۔ اور ہم اپنے معاملے میں (اس پر کسی طرح کی سختی نہیں کریں گے بلکہ) اس سے نرم بات کہیں گے
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 94 ترجمہ: ان لوگوں نے کہا ذوالقرنین! یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد کرتے رہتے ہیں بھلا ہم آپ کے لئے خرچ (کا انتظام) کردیں کہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان ایک دیوار کھینچ دیں 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 93 ترجمہ: یہاں تک کہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہیں کہ بات کو سمجھ نہیں سکتے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 92 ترجمہ: پھر اس نے ایک اور سامان کیا 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 91 ترجمہ: (حقیقت حال) یوں (تھی) اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 97 ترجمہ: پھر ان میں یہ قدرت نہ رہی کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ یہ طاقت رہی کہ اس میں نقب لگا سکیں 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 96 ترجمہ: تو تم لوہے کے (بڑے بڑے) تختے لاؤ (چنانچہ کام جاری کردیا گیا) یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درمیان (کا حصہ) برابر کر دیا۔ اور کہا کہ (اب اسے) دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس کو (دھونک دھونک) کر آگ کر دیا تو کہا کہ (اب) میرے پاس تانبہ لاؤ اس پر پگھلا کر ڈال دوں 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 95 ترجمہ: ذوالقرنین نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور خدا نے مجھے بخشا ہے وہ بہت اچھا ہے۔ تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط اوٹ بنا دوں گا
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 100 ترجمہ: اور اُس روز جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے 1 : القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 99 ترجمہ: (اس روز) ہم ان کو چھوڑ دیں گے کہ (روئے زمین پر پھیل کر) ایک دوسرے میں گھس جائیں گے اور صور پھونکا جائے گا تو ہم سب کو جمع کرلیں گے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 98 ترجمہ: بولا کہ یہ میرے پروردگار کی مہربانی ہے۔ جب میرے پروردگار کا وعدہ آپہنچے گا تو اس کو (ڈھا کر) ہموار کردے گا اور میرے پروردگار کا وعدہ سچا ہے
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 62 ترجمہ: جب آگے چلے تو (موسیٰ نے) اپنے شاگرد سے کہا کہ ہمارے لئے کھانا لاؤ۔ اس سفر سے ہم کو بہت تکان ہوگئی ہے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 61 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَلَمَّا بَلَغَا مَجۡمَعَ بَيۡنِهِمَا نَسِيَا حُوۡتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِيۡلَهٗ فِى الۡبَحۡرِ سَرَبًا ۞ ترجمہ: جب ان کے ملنے کے مقام پر پہنچے تو اپنی مچھلی بھول گئے تو اس نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا رستہ بنالیا 1
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 65 ترجمہ: (وہاں) انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ دیکھا جس کو ہم نے اپنے ہاں سے رحمت (یعنی نبوت یا نعمت ولایت) دی تھی اور اپنے پاس سے علم بخشا تھا 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 64 ترجمہ: (موسیٰ نے) کہا یہی تو (وہ مقام) ہے جسے ہم تلاش کرتے تھے تو وہ اپنے پاؤں کے نشان دیکھتے دیکھتے لوٹ گئے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 63 ترجمہ: (اس نے) کہا کہ بھلا آپ نے دیکھا کہ جب ہم نے پتھر کے ساتھ آرام کیا تھا تو میں مچھلی (وہیں) بھول گیا۔ اور مجھے (آپ سے) اس کا ذکر کرنا شیطان نے بھلا دیا۔ اور اس نے عجب طرح سے دریا میں اپنا رستہ لیا
اور میں آپ کے ارشاد کے خلاف نہیں کروں گا 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 68 ترجمہ: اور جس بات کی تمہیں خبر ہی نہیں اس پر صبر کر بھی کیوں کرسکتے ہو 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 67 ترجمہ: (خضر نے) کہا کہ تم میرے ساتھ رہ کر صبر نہیں کرسکو گے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 66 ترجمہ: موسیٰ نے ان سے (جن کا نام خضر تھا) کہا کہ جو علم (خدا کی طرف سے) آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے مجھے کچھ بھلائی (کی باتیں) سکھائیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 72 ترجمہ: (خضر نے) کہا۔ کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہ کرسکو گے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 71 ترجمہ: تو دونوں چل پڑے۔ یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) کشتی کو پھاڑ ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کیا آپ نے اس لئے پھاڑا ہے کہ سواروں کو غرق کردیں یہ تو آپ نے بڑی (عجیب) بات کی 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 70 ترجمہ: (خضر نے) کہا کہ اگر تم میرے ساتھ رہنا چاہو تو (شرط یہ ہے) مجھ سے کوئی بات نہ پوچھنا جب تک میں خود اس کا ذکر تم سے نہ کروں 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 69 ترجمہ: (موسیٰ نے) کہا خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پایئے گا۔
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 75 ترجمہ: (خضر نے) کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم سے میرے ساتھ صبر نہیں کرسکو گے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 74 ترجمہ: پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ (رستے میں) ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اُسے مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے ایک بےگناہ شخص کو ناحق بغیر قصاص کے مار ڈالا۔ (یہ تو) آپ نے بری بات کی 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 73 ترجمہ: (موسیٰ نے) کہا کہ جو بھول مجھ سے ہوئی اس پر مواخذہ نہ کیجیئے اور میرے معاملے میں مجھ پر مشکل نہ ڈالئے
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 77 ترجمہ: پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ ایک گاؤں والوں کے پاس پہنچے اور ان سے کھانا طلب کیا۔ انہوں نے ان کی ضیافت کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر انہوں نے وہاں ایک دیوار دیکھی جو (جھک کر) گرا چاہتی تھی۔ خضر نے اس کو سیدھا کر دیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو ان سے (اس کا) معاوضہ لیتے (تاکہ کھانے کا کام چلتا) 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 76 ترجمہ: انہوں نے کہا کہ اگر میں اس کے بعد (پھر) کوئی بات پوچھوں (یعنی اعتراض کروں) تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا کہ آپ میری طرف سے عذر (کے قبول کرنے میں غایت) کو پہنچ گئے
القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 80 ترجمہ: اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ دنوں مومن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ (وہ بڑا ہو کر بدکردار ہوتا کہیں) ان کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 79 ترجمہ: (کہ وہ جو) کشتی (تھی) غریب لوگوں کی تھی جو دریا میں محنت (کرکے یعنی کشتیاں چلا کر گذارہ) کرتے تھے۔ اور ان کے سامنے (کی طرف) ایک بادشاہ تھا جو ہر ایک کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھا تو میں نے چاہا کہ اسے عیب دار کردوں (تاکہ وہ اسے غصب نہ کرسکے) 1 القرآن - سورۃ نمبر 18 الكهف آیت نمبر 78 ترجمہ: خضر نے کہا اب مجھ میں اور تجھ میں علیحدگی۔ (مگر) جن باتوں پر تم صبر نہ کرسکے میں ان کا تمہیں بھید بتائے دیتا ہوں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain