فیسبک پر کٹی ہوئی ڈی پی سے محبت کرنے والے اپنے بچوں کو بتایا کریں گے کہ بیٹا پہلے تین سال تو میں تمہاری امی کی دائیں آنکھ ہی دیکھتا رہا، پھر اللہ نے اُس کے ذہن میں کچھ رحم ڈالا تو تین ماہ کیلئے اس نے ناک کی نتھلی والی ڈی پی لگائی جس کی وجہ سےمیں گریجوایشن میں فیل ہوتے ہوتے بچا بیٹا پھر پانچ سال بعد جب میں نے پہلی بار اسے اصل میں دیکھا تو میرے دل سے آواز آئی "اوئے فلٹر ایجاد کرن والیا، تیرا ککھ نہ رئے" بیٹا، پهر میں نے سوچا کہ کہیں اور شادی کرلوں لیکن تمہاری امی اتنی اچھی تھی کہ اس نے میرےتمام سکرین شارٹ سنبھال کر رکھے تھے، آگے تم خود سمجھدار ہو۔۔ 😁😂
"ضد" مقدر کہتا ہے "جو تم مانگ رہے ہو وہ میں دینے والا نہیں" اور جو مقدر ہمیں دے رہا ہے اس پر ہم راضی نہیں!! یہ جنگ زمانوں سے جاری ہے اس ضد میں مقدر جیت جاتا ہے ہم ہار جاتے ہیں!! 💔
تمہارے حال میں گزرا زمانہ ڈھونڈ لوں گی میں تمہارے ساتھ رہنے کا بہانہ ڈھونڈ لوں گی میں مجھے اپنی نگاہوں کی پناہوں میں چھپا لو تم تمہارے دل میں خود اپنا ٹھکانہ ڈھونڈ لوں گی میں بھلے حالات کیسے ہوں گھڑی کیسی بھی… آ جائے غموں میں مسکرانے کا بہانہ ڈھونڈ لوں گی میں محبت میں بُنے اس خواب کی تکمیل کی خاطر تمہارے شہر میں اک آشیانہ ڈھونڈ لوں گی میں اشاروں سے کہوں گی میں دلِ بےچین کی حالت نظر سے گنگنانے کو ترانہ ڈھونڈ لوں گی میں
فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے، تو کیا ہوتا ہے؟ آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی؟ تو آپ کا جواب ہوگا : کیونکہ فلاں… نے مجھے دھکا دیا۔ غلط جواب۔ درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔ آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے۔ ۔ اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں لوگوں کے رویوں سے، تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔ آپ کا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک آپ کو دھکا نہ لگے۔ تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکا لگا تو کیا چھلکا؟ صبر، خاموشی، شکرگزاری، رواداری، سکون، انسانیت، وقار۔ یا غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت، حقارت۔ چن لیجئے کہ ہمیں اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے۔ فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے..!!
May Allah bless you with a peaceful and prosperous life. Wishing a blessed Ramadan that will inspire you with courage and strength that will help you to win every challenge of life.May Allah ease your hardships and shower you with loads of peace during this holy month of Ramadan.May Allah give you all the prosperity and success. May Allah bless you with wealth and happiness and gives you a healthy life