Damadam.pk
hamza-151's posts | Damadam

hamza-151's posts:

hamza-151
 

جب کُھلی آنکھ تو میں تھا مِری تنہائی تھی
وہ جو تھا قافلۂ ہمسفراں،، خواب میں تھا___
احمد فراز

hamza-151
 

آؤ میں الجھے بال سنواروں
مجھ سے کوئی کام تو لے لو
🖤🌸

hamza-151
 

حساسیت بڑھتی گئی ہر سانحے کے بعد!!
ہم اس کے لیے بھی روئے جسے جانتے نہ تھے
،،،،،💜❤

hamza-151
 

انسان کو جنازوں سے پہلے بھی کندھوں کی ضرورت ہوتی ہے۔🍂

hamza-151
 

آخری ڈر تیرا بچھڑنا تھا
آخری بار ڈر چکے ہیں ہم

hamza-151
 

*💔لوگ کہتے ہیں کہ رنگ پیلا پڑ گیا ھے تیرا💔*
*💔انہیں کیا خبر کہ خون چوستی ہیں یادیں کسی کی💔*

hamza-151
 

💖زندگی یوں تیری چاہت کے نام کر دی..
💖جیسے گھنےدرخت کے نیچے شام کردی.
.💖لوٹ جاتےہیں پرندے بھی شام ہوتے ہی.
.💖ھم نے تو ہر شام تیرے نام کر دی

hamza-151
 

ﻣﺎﺿﯽ ﮐﮯ ﭼﺎﺭ ﺩﻧﻮﮞ ﻧﮯ، ﭼﮭﯿﻦ ﻟﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﻨﺴﯽ
ﺍﺏ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ، ﻣﯿﺮﺍ ﺣﺎﻝ،ﻓﯽ ﺍﻟﺤﺎﻝ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮭﻮ۔❤️

hamza-151
 

میں نے جو سب سے بہادری والا کام کیا وہ اپنی زندگی کو جاری رکھنا تھا جب میں مرنا چاہتا تھا💔
جولیٹ لیوس!

hamza-151
 

Happy Birthday Hamza

Eid mubarak
h  : Eid Mubarak to all of you - 
hamza-151
 

eid mubarak

hamza-151
 

السلام علیکم
الحمدللہ آج بیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جو شخص شب قدر، ایمان کے ساتھ محض ثواب آخرت کے لئے ذکر و عبادت میں گزارے، اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں.
(صحیح مسلم 1782)
حضرت ابوبکرہ ؓ بیان کرتے ہیں:
میں نے رسول الله ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: "شب قدر کو اکیسویں یا تیئسویں یا پچیسویں یا ستائیسویں یا انتیسویں رات میں تلاش کرو."
(جامع ترمذی 794)

hamza-151
 

السلام علیکم
الحمداللہ آج انیسواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
حضرت فاطمہ ؓ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ سے ایک خادم مانگا، آپ ﷺ نے فرمایا:
کیا میں تمہیں ایک ایسی چیز نہ بتا دوں جو تمہارے لئے اس سے بہتر ہو.. سوتے وقت 33 مرتبہ سبحان الله، 33 مرتبہ الحمد الله، اور 34 مرتبہ الله اكبر پڑھ لیا کرو.
بخاری 5362
(مسلم 6915؛ ابوداؤد 2988)

hamza-151
 

السلام علیکم
الحمداللہ آج اٹھارواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں جو جہنم کی آگ پر، یا جہنم کی آگ ان پر حرام ہے؟ وہ: ہر آسانی کرنے والے، نرمی کرنے والے، قریب رہنے والے، نرم خو (نرم اخلاق والے) پر حرام ہے.
مشکوٰۃ 5084
(ترمذی 2488؛ السلسلة الصحيحة 41؛ مسند احمد 9552)

hamza-151
 

السلام علیکم
الحمدللہ آج ستارہواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
حضرت زید بن خارجہ ؓ نے آپ ﷺ سے (صلاۃ، درود کے متعلق) پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: مجھ پر صلاۃ (درود و رحمت) بھیجو، اور دعا میں کوشش کرو اور کہو:
"اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّد"
ترجمہ: اے الله! صلاۃ (درود و رحمت) بھیج محمد پر اور آل محمد پر.
نسائی 1293

hamza-151
 

السلام علیکم
الحمداللہ آج سولہواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس حالت میں ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے، لہٰذا اس میں کثرت سے دعا کرو.
صحیح مسلم 1083
(ابوداؤد 875؛ سنن نسائی 1138؛ مسند احمد 1750)

hamza-151
 

السلام علیکم
الحمداللہ آج پندرہواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی بھی نماز پڑھ چکے تو اسے چاہیئے کہ وہ پہلے الله کی حمد و ثنا بیان کرے، پھر نبی ﷺ پر صلاۃ (درود) بھیجے، پھر اس کے بعد وہ جو چاہے دعا مانگے.
جامع ترمذی 3477
(مسند احمد 1802)

hamza-151
 

السلام علیکم
الحمداللہ آج چودھواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
قالَ ﷺ:
تم میں سے کوئی شخص کسی تکلیف کی وجہ سے جو اسے ہونے لگی ہو، موت کی تمنا نہ کرے. اگر موت کی تمنا ضروری ہی ہوجائے تو یہ کہے "اے الله! جب تک زندگی میرے لئے بہتر ہے مجھے زندہ رکھ اور جب موت میرے لئے بہتر ہو تو مجھ کو اٹھالے".
بخاری 6351
(ترمذی 971؛ نسائی 1822؛ ابوداؤد 3108)

hamza-151
 

السلام علیکم
الحمداللہ آج تیرہواں روزہ ہے
آج کی اچھی بات یہ ہے
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ ایک رات میں قرآن مجید کا تیسرا حصہ تلاوت کرے، پس جس نے رات کو سورۂ اخلاص کی تلاوت کی، اس نے اس رات کو قرآن کا تیسرا حصہ تلاوت کرلیا۔
(مسند احمد،۸۸۶۲)