خبر نہیں ہے کہاں کب کسی کو لگ جائے تمہارے ہجر کی دیمک ہنسی کو لگ جائے یہ بددعا کی طرح عشق بھی مصیبت ہے جو اس سے جان چھڑائے اُسی کو لگ جائے💔 برے دنوں میں بھلی ساعتیں چرا لانا برائی ہے تو خدایا سبھی کو لگ جائے بتارہی ہے بچھڑنے کی آگئی ہے گھڑی دعا ہے آگ تمہاری گھڑی کو لگ جائے🥀
نہیں مٹتا مٹانے سے ــــــ دلوں کے بیچ کا رشتہ محبت تو حقیقت ہے ــــــــــ کہانی کون کہتا ہے جو میرے لب نہیں کہتے میرے اشعار کہتے ہیں جو دل تحریر کرتا ہے ـــــــــــ زبانی کون کہتا ہے