🌿🌹السَّـــلَامُ عَلَیْـــکُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹🌿
🌿🌹 بخیر زندگ 🌹🌿
🌿🌹ایمان بخیر زندگی🌹🌿
۔۔۔۔۔۔۔مختصر سی زندگی کی مختصر سی کہانی۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔آج آٸیں ہیں کل جایٸں گے ختم ہوئ کہانی۔۔۔۔۔۔
یہ یاد رکھیں کہ ہمیں ہر حال میں ﷲ کے پاس واپس جانا ہے ہم آج جاٸیں یا کل جاٸیں جانا تو ہے اور اپنے ہر عمل کا حساب دینا ہے۔ کامیاب ہوا وہ جس نے ﷲ اور اسکے حبیب کے حکم کے مطابق زندگی گزاری اور اسکے مظلوم بندے کی مدد کی اور انکے دکھ درد غم پریشانی مصیبت میں کام آیا۔
ﷲ تبارک تعالی آپ سب کو اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنے خصوصی حفظ و آمان میں رکھے۔ جو بیمار ہیں اُنہیں صحت دے دے۔ جو پریشان ہیں اُنکی پریشانی دور کردے۔ ہم سب پہ اپنا فضل کردے۔ اپنا رحم کردے۔ اپنا کرم کردے۔ غاٸب سے ہم سب کی تمام ضرورتوں کو پورا کردے۔❤️Ameen❤️
اب اور کتنی بھلا ہم تمہیں صفائی دیں
تُم اپنے زعم سے نکلو تو ہم دکھائی دیں
تمہیں تو ٹھیک سے دل مانگنا نہيں آتا
تمہارے ہاتھ میں کیا کاسہ گدائی دیں
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ ذرا سی خاموشی
اب اتنے شور میں ہم کیا تمہیں سنائی دیں
یہ لوگ بسترِحرص و ہوس سےجا لگے ہیں
اِنہیں دُعا نہيں لگتی ‘ اِنہیں دوائی دیں
خدا گواہ تم اِتنے حَسین ہو کہ تمہیں
ہمارے بس میں اگر ہو تو ہم خدائی دیں
ہمارا لکھّا غلَط پڑھ رہے ہیں لوگ ابھی
کہاں سے لا کے اِنہیں حرف آشنائی دیں
یہ ٹھیک ہے کہ کریں وقف عیش ِدُنیا بھی
مگر خدا کے لیے گھر بھی کچھ کمائی دیں
ہمارے دل کے در و بام تک تو آ گئے ہو
تمہی کہو کہ تمہیں اور کیا رسائی دیں
ہم اِک دِہائی سے مصروف ِعشق ہیں’ عامیؔ !
تو کیا ضروری ہے اب ہر جگہ دُہائی دیں🔥 Mahii 💔