یار سولی پر چڑھانا چھوڑ دے مت خفا کر یا منانا چھوڑ دے ہاتھ پر یوں نام میرا لکھ نہیں لکھ لیا ہے تو مٹانا چھوڑ دے آگہی کا دکھ نہ دے میرے خدا خواب یا مجھکو دکھانا چھوڑ دے دل کی بستی کو نہ کر ویران تُو خود کھلا کے گُل جلانا چھوڑ دے ہے تو دستورِ جہاں پر یوں نہ کر جو نیا پا لے پرانا چھوڑ دے بہہ نہ جاۓ تُو اسی طوفان میں آنکھ میں رہ کر رُلانا چھوڑ دے مانتا جو تُو نہیں اک بات بھی یار سب مجھکو بتانا چھوڑ دے چھوڑ ہی جانا ہے تو اک بات سن جان میں میری سمانا چھوڑ دے گر علی بد اور تُو ہے پارسا نین نینوں سے ملانا چھوڑ دے🔥 Mahii 💔