🔥 Mahii 💔 تم میرے لیے ایک خواب ہو جو ہر وقت میری آنکھوں میں بسا رہتا ہے ایک حسین خیال ہو جو میرے دل و دماغ میں روشنی بکھیرتا رہتا ہے یا پھر روشنی ہو جو میرے اندر اور باہر پھیلتی ہوئی تاریکی کو نگل لیتی ہے یا میرے لیے امید کا جھرنا ہو جو ناامیدی کے پربتوں کو چیر کر اپنا راستہ خود نکال لیتا ہے میں تمھیں دیکھتا ہوں تمھارے بارے میں سوچتا ہوں لیکن تمھارے قریب آنے سے ہچکچاتا ہوں اس لیے کہ میں جانتا ہوں یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ چاند کتنا خوب صورت ہے یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ ہم سے دور کتنا ہے🔥 Mahii 💔