*🌷ﺍﻟﺴَّﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛﺎﺗُﻪ🌷* ﷽ *🍁"الله رب العزت"قادر مطلق* اور سمیع و بصیر ہے وہ ہمارے دلوں کے حال سے واقف بھی ہے اور دلوں کی دنیا بدل کر رکھ دینے پر قادر بھی۔ " رب ذوالجلال والاکرام" سے دعا ہےکہ وہ ہمیں اِس زندگی میں اپنے فضل و کرم سے اس طرح عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو ھمارے اخلاق و کردار کی درستگی کا باعث ھو۔ ہم سب میں اعلی اخلاق اوربلند کردار والے اوصاف پیدا فرمائے, ھمارے گھرانوں پر ہمشیہ مہربان رہے اور اپنی شان اور صفات کے مطابق خوب رحمتیں نازل فرمائے. بیشک "اللہ سبحان تعالی"بڑا غفور ورحیم اور فضل فرمانے والا ہے- 🍁 *💐آمین ثم آمین یا رب العالمین💐* *🌺صبح بخیر زندگی🌺*
ہر ظلم ترا یاد ہے، بھولا تو نہیں ہوں اے وعدہ فراموش میں تجھ سا تو نہیں ہوں اے وقت مٹانا مجھے آسان نہیں ہے انساں ہوں کوئی نقش کفِ پا تو نہیں ہوں چپ چاپ سہی مصلحتاً وقت کے ہاتھوں مجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں یہ دن تو مجھے ان کے تغافل نے دکھائے میں گردشِ دوراں ترا مارا تو نہیں ہوں اُن کے لیے لڑ جاؤں گا تقدیر میں تجھ سے حالانکہ کبھی تجھ سے میں اُلجھا تو نہیں ہوں ساحل پہ کھڑے ہو تمہیں کیا غم، چلے جانا میں ڈوب رہا ہوں، ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں کیوں شور بپا ہے ذرا دیکھو تو نکل کر میں اُس کی گلی سے ابھی گزرا تو نہیں ہوں مضطرؔ مجھے کیوں دیکھتا رہتا ہے زمانہ دیوانہ سہی، اُن کا تماشا تو نہیں ہوں🔥 Mahii 💔