کسی زمانے میں روزانہ رات کو باقاعدگی سے ابو کی ٹانگیں دباتا اور سر کی مالش کرتا تھا پھر لیپ ٹاپ اور انڈرائڈ موبائل آیا اور اس فریضے کو گویا بھول ہی گیا پچھلے دنوں ابا جی ایک لمبے سفر سے لوٹے تو تھکن کی وجہ سے چال میں کچھ لنگراہٹ سی محسوس ہوئی نہ جانے کیوں دل میں خیال آیا اور ابا کی ٹانگیں دبانے بیٹھ گیا ابا نے بس ایک سوال پوچھا بیٹا موبائل تو ٹھیک ہے نا یہ چند لفظوں کا ایک سوال نہیں ہزاروں لفظوں پے بھاری ایک نوحہ ہے والدین بڑے حساس ہوتے ہیں انہیں سب نظر آتا ہے لیکن وہ اکثر کچھ نہیں کہتے سوشل میڈیا میں غرق بچو اپنے والدین کو وقت دو ان کے چہرے پڑھو ان کے کہنے کا انتظار نہ کرو ایسا نہ ہو کہ وقت گزر جائے اور پچھتانا پڑے والدین دنیا کی سب سے عظیم نعمت ہیں ان کی قدر کر یں....