انوارِ قطبی یا اَرورا کیسے بنتی ہیں؟ انوار قطبی یا ارورا (Aurora) آسمان پر روشنی کی قدرتی نمو کو کہتے ہیں۔ قطب شمالی اور جنوبی کے قریبی علاقوں میں رات کے وقت آسمان چمکدار سبز، سرخ ، نیلی اور زرد رنگ کی روشنی سے دمک اٹھتا ہے۔ یہی روشنیاں دراصل انوار قطبی یا ارورا کہلاتی ہیں۔ ارورا عموماً 80 تا 160 کلو میٹر کی بلندیوں پر شمالی اور جنوبی قطبین کے قریب واقع ہوتی ہیں، بعض اوقات ان کی بلندی 1000 کلو میٹر سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔ انوار قطبی سورج کے چارج شدہ ذرات سے بالائی لطیف اور ٹھنڈی فضا میں ہوا کے مالیکیولوں سے ٹکرانے پر وجود میں آتی ہیں