.
بڑے لوگوں کی بڑی بڑی خدمات کرنے کی بجائے
مجبور، پریشان اور ضرورت مند لوگوں کی چھوٹی چھوٹی ضروریات پوری کر دیا کریں
ان کے دل سے نکلی ہوئی دعا آپ کے مشکل کام آسان بنا سکتی ہے
.
.
رکاوٹوں اور مشکلات کی وجہ سے پریشان مت ہوں
ان کے پیچھے بہت حکمتیں ہیں
یہ آپ کا راستہ نہیں روکتیں
بلکہ بہترین راستے پہ لے جانے کے لیے آتی ہیں
.
.
خدا نے چیزیں استعمال اور لوگ محبت کے لیے بنائے ہیں
لیکن اشرف المخلوقات
چیزوں سے محبت اور لوگوں کو استعمال کرنا شروع ہو گئے ہیں
.
.
اپنی حد میں رہنا سیکھو
حد میں رہنا اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے
کیونکہ پانی جب حد سے بڑھ جائے تو طوفان بن جاتا ہے
اور انسان حد سے بڑھ جائے تو شیطان بن جاتا ہے
.
.
جو مصیبت ہمیں اللہ سے دور کرے وہ سزا ہوتی ہے اور جو مصیبت ہمیں اللہ سے قریب کریں وہ آزمائش ہوتی ہے
.
.
لوگوں کے دلوں میں اپنا مقام
اس طرح سے بنا لو مر جاؤ
تو تمہارے لئے دعا کریں
اگر زندہ ہو تو ملنے کی جستجو کریں
.
.
انسان عقل کا محتاج ہے
عقل ادب کا ادب علم کا
علم محتاج ہے الله تعالى كے فضل کا
فضل طلب کرو الله تعالی سے
.
.
پریشان ہونے والوں لوگوں کو کبھی نا کبھی سکون مل جاتا ہے،
لیکن؛؛ پریشان کرنے والے ہمیشہ ہی سکون کی تلاش میں رہتے ہیں'
خوش رہیئے اور خوشیاں بانٹتے رہیئے!!
.
.
*دنیا میں غریب آدمی امیر آدمی کا اتنا محتاج نہیں ہوتا جتنا کہ امیر آدمی غریب کا ہوتا ہے کیونکہ امیر کا کوئی کام بھی غریب کے بغیر نہیں چل سکتا....!!!!*
.
جگہ جگہ پہ پیارے نبی ﷺ کا کلام ہو
ہر شخص کے زباں پہ درود و سلام ہو
یارب ہر ایک روز یہی سلسلہ رہے
کہ مکّہ میں صبح ہو تو مدینہ میں شام ہو
زندگی ہر شخص کی گزرتی ہے
بہترین زندگی وہ ہے
جو رب تبارک تعالی کے لیے وقف ہو جائے
کیوں نہیں سمجھتے ہم اس بات کو اے زمانے والوں؟
جب رب کائنات نے واضح فرما دیا حقوق اللّٰہ معاف کر سکتا ہوں
حقوق العباد نہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص نیکی کے کسی کام کی طرف رہنمائی کرے تو اسے عمل کرنے والے کے برابر اجر و ثواب ملتا ہے
یہ دنیا فانی ہے اس لئے بس اپنے رب کو یاد کرو جو سب کی سنتا ہے
بےشک وہ رحمان اور رحیم ہے
اپنے رب سے مدد طلب کیا کرو کیوں کے وہ سب جانتا ہے
🍃🍃🍃🍃🍃🍃
بیشک تمام مشکلات کا حل نماز اور قرآن پاک ہے
اللّٰہ پاک ہم سب کو نماز اور قرآن پاک پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے الہی آمین ثم آمین
🌹 جمعہ مبارک 🌹
سب سے بڑا جاہل وہ شخص ہے جو اپنی پوری زندگی میں اس بات کو نہ جان سکا کہ اس کا دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے
جس طرح چھوٹے چھوٹے سوراخ بند کمرے میں سورج طلوع ہونے کا پتا دیتے ہیں اسی طرح چھوٹی چھوٹی باتیں انسان کا کردار نمایاں کرتی ہیں
💮💮💮
میں نے لوگوں کو نصیحت سے نہیں ٹھوکر سے سبق سیکھتے دیکھا نصیحت اکثر ایک کان سے داخل اور دوسرے سے باہر نکل جاتی ہے
مگر ٹھوکر سیدھی دل پر لگتی ہے
ہمارے موبائل کی جب بیٹری ختم ہونے والی ہوتی ہے تو نوٹیفیکیشن آتا ہے کہ بیٹری ختم ہونے والی ہے چارج کر لیجیئے مگر یاد رہے جب زندگی ختم ہونے والی ہوگی تو ایسا کوئی میسج نہیں آئے گا کہ چند دن رہ گئے ہیں توبہ کر لیجئے
💮💮
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain