ایک نظر اِدھر ۔۔ !! کلینک میں ایک 9 سالہ بچے کو چیک کررہاتھا جس کے دانت میں درد تھا ، اُس کی ماں کہہ رہی تھی کہ بچے کو میں نے دانت درد کی نیلی والی گولی تین چار کھلائی ہے لیکن فرق نہیں آیا ہے ۔۔۔ ٹھرئیے ! جس نیلی گولی کا وہ تذکرہ کررہی تھی وہ تیز ترین درد کُش انسیڈ یعنی فلربیبروفن ہے ، جو معدے کے ساتھ ، جگر ، گُردے کا ستیاناس کردیتی ہے اور وہ بھی اس کم عُمر کے بچے کو کیوں دی ؟ سب سے محفوظ تصّور کیجانے والی پیناڈول گولیوں سے لاکھوں کروڑوں لوگ جگر کی سُکڑنے والی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں ۔ پونسٹان ، بروفین ، ڈائکلو ، وورین ، بریکسین ، فیلڈین وغیرہ دردوں کو کم کرنے والی گولیاں ہیں ، لیکن یہ ادویات فائدے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ نقصان کے حامل بھی ہیں ۔اس کا زیادہ یا متواتر استعمال دِل ، جگر اور گُردوں کیلئے بے حد نقصان دہ ہ