Damadam.pk
itx-Zii@'s posts | Damadam

itx-Zii@'s posts:

Beautiful People image
i  : کیا خبر ان کو بھی آتا ہو کبھی میرا خیال کن ملالوں میں ہوں، کیسا ہوں، کہاں - 
itx-Zii@
 

زین جب ہم جیسوں کے دن آتے ہیں تو موت آ ٹپکتی ہے🫀

itx-Zii@
 

زین تنہاہئ ہی شاید وہ واحد چیز ہے جو ہماری اپنی ہے

itx-Zii@
 

نومبر کی راتیں۔۔
محبت کے شروع والے۔۔۔۔۔
دنوں کی۔۔۔۔
ٹھنڈک جیسی ہیں۔۔۔۔۔
ہلکی پر نم اور اُداس۔۔۔۔۔

itx-Zii@
 

مجھے شوق تھا تیرے ساتھ کا
جو نہ مل سکا، چلو خیر ہے!
میری زندگی بھی گزر گئ
تو بھی جا چکا، چلو خیر ہے!!
یہ گھٹے گھٹے سے ہیں سلسلے
یہ رکے رکے سے ہیں تعلقات
نہ میں کہہ سکا، کبھی کھل کےکچھ
نہ تو سن سکا، چلو خیر ہے!!
کبھی تم کو ضد تھی کہ میں ملوں
کبھی میں بضد تھا کہ تو ملے...
یونہی دھیرے دھیرےختم ہوا
یہ بھی سلسلہ، چلو خیر ہے🖤
# 🖤

itx-Zii@
 

آج پھر دل نے اک تمنا کی
آج پھر دل کو ہم نے سمجھایا بہت

itx-Zii@
 

مجھے یہ جان کر بہت شرمندگی ہوئی کہ زندگی ایک نقاب پوشوں کی محفل ہے اور میں اِدھر اپنے اصلی چہرے کے ساتھ آگیا ۔

itx-Zii@
 

ایک میراثی نے اپنی خواہش کا اظہار ایسے کیا کہ باسمتی چاول ہوں، دیسی گائے کا دودھ ہو، ولایتی کھنڈ ہو۔ بندہ کھیر پکائے اور سردیوں کی رات چھت پر رکھ کر سوجائے۔ صبح اٹھے تو انگلی لگا کر وہ کھیر کھائے۔
کسی نے پوچھا۔ تمھارے پاس ان میں سے ہے کیا؟
بولا: "انگلی"
💢

itx-Zii@
 

تمام عمر ہمارے غلط نشانے لگے
کہیں لگا ہی نہیں دل، اگر لگانے لگے
ہم اپنے دُکھ کے سرہانے اُداس بیٹھے تھے
پھر اُس پہ شعر کہا اور مسکرانے لگے
بہت سے لفظ دلاسہ بنے ہیں میرے لیے
بہت سے درد اِسی واسطے ٹھکانے لگے
یوں اُس سے اپنی محبت چُھپائے پھرتے ہیں
کہ جیسے بچہ کوئی غلطیاں چُھپانے لگے
ہے کس کی یاد ہمیں ہر گھڑی جو آتی ہے
یہ یاد کرتے ہوئے ہم کسے بھلانے لگے
مالا راجپوت

itx-Zii@
 

لاکھوں کی دنیا میں اِک شخص کو چاہا نہ مِلا
عمر بھر جینا پڑے گا اِسی ارمان کے ساتھ
عشق کرنے سے تو بہتر تھا تجارت کرتے
کچھ منافع بھی تو ہوتا ہمیں نقصان کے ساتھ
اب مجازی سے حقیقت کا سفر ہے آدی
شکریہ تم نے مِلایا مجھے رحمان کے ساتھ

itx-Zii@
 

پہلی سی قمؔر چشمِ عِنایت هی نہیں هے
رُخ پھیر دِیا اُن کا زمانے کی هوا نے

itx-Zii@
 

تو ہی رکھ لے بهرم میری محبت کا
تیرا کردار ہے اچھا میں بدکار سہی🖤

itx-Zii@
 

"بچھڑے ہوئے لوگوں کا خوابوں میں ملنا ، ملاقات کی سب سے دردناک شکل ہے
ZaIn❣️

itx-Zii@
 

تمہارے بعد یہ دکھ بھی تو سہنا پڑ رہا ہے
کسی کے ساتھ مجبوری میں رہنا پڑ رہا ہے
مجھے باتیں نہیں تیری محبت چاہیے تھی
مجھے افسوس ہے یہ مجھکو کہنا پڑ رہا ہے🍁

itx-Zii@
 

کبیرؔ کتنی اذیت ہے اس غریبی میں
کہ ہم کسی کی نشانی بھی بیچ آئے ہیں❤

itx-Zii@
 

اگر وہ لمحہ آ جائے کہ جب آپ کے سامنے آئینہ رکھ دیا جائے اور آپ جان جائیں کہ دراصل آپ غلط تھے اور ساری دنیا ٹھیک تھی، اس وقت بھی اللہ آپ کو نہیں چھوڑتا بھلے آپ اپنی کرچیاں سمیٹیں، ہاتھ زخمی کریں یا پاؤں خون آلود بشرطیکہ آپ خود کو غلط مان کر اللہ کے سامنے ڈھے جائیں۔

itx-Zii@
 

ایک چہرے کو تصور میں لیئے بیٹھے ہیں
ایسی آنکھوں کو محبت کا پجاری سمجھیں
جو زرا ہنس کے ملا جاں لٹا دی اس پر
بیوقوفوں میں گنیں ،چاہے جواری سمجھیں

itx-Zii@
 

نئی آنکھوں کی طرف کرنی ہے ہجرت اس کو
بھلے روتا ہوا جائے بھلے جا کر روئے
ریت دریا کے کنارے پہ بھلی لگتی ہے
اُس سے کہنا وہ ہمیں پاس بٹھا کر روئے

itx-Zii@
 

انسان اس وقت بالغ النظر ہو جاتا ہے جب اسے احساس ہو جائے کہ اس دنیا میں انسانوں اور چیزوں سے انہیں حاصل کئے بغیر بھی محبت کی جا سکتی ہے۔
———————————-

itx-Zii@
 

محبت ہی وہ سودا ہے کہ جس میں باعث برکت
خسارا ہو رہا ہو تو خسارا کر لیا جائے
ندیم بھابھہ