Expiring post
کوئی مجھ کو مرا بھر پور سراپا لا دے
مرے بازو ، مری آنکھیں، مرا چہرہ لا دے
ایسا دریا جو کسی اور سمندر میں گرے
اس سے بہتر ہے کہ مجھ کو مرا صحرا لا دے
کچھ نہیں چاہئے تجھ سے اے مری عمرِ رواں
مرا بچپن، مرے جگنو، مری گڑیا لا دے
جس کی آنکھیں مجھے اندر سے بھی پڑھ سکتی ہوں
کوئی چہرہ تو مرے شہر میں ایسا لا دے
کشتئ جاں تو بھنور میں ہے کئی برسوں سے
اے خدا اب تو ڈبو دے یا کنارا لا دے
Expiring post
ایک غزل تیرے لیے ضرور لکھوں گی
بے حساب اس میں تیرا قصور لکھوں گی
تو گفتار کا ماہر تو کردار کا ماہر
پھرحسن کو تیرا غرور لکھوں گی
ٹوٹ گۓ بچپن کے تیرے سارے کھلونے
اب دلوں سے کھیلنا تیرا دستور لکھوں گی
رہا عشق کا دعوی تجھے تمام عمر
وفا کی دہلیز سے تجھے مفرور لکھوں گی
خودساختہ جو ہے تیرا جداٸ کا فیصلہ
ایسے ہر اقدام کو نا منظور لکھوں گی
ہمیں کہنے کی عادت نہیں لکھنے کا شوق ہے
جذبوں کو اپنے کلام کی تاثیر لکھوں گی
تیرا وجود میرا وجود مجھے ایک سا لگا
پھر تجھے میں خود سے بہت دور لکھوں گی🖤
Expiring post
: جو ایک نہیں ہوتے وہ ایک ہونے کے خواب تو دیکھ سکتے ہیں خواب ___دونوں
ہاتھوں میں تمہارے چہرے کو بھرنے کا
❤️ خواب
__
تمہارے کان میں چپکے سے کچھ کہنے کا تمہارے ماتھے کے بوسے کا
تمہارے بازووں میں مرنے کا 😢
تمہارے ہاتھ کو تھامے دور بڑی دور تلک ایک ہی رستے پہ چلنے کا
بکھرنے کا سنبھلنے کا
مچلنے کا نکھرنے کا
🖤 میری جان !!!!
مجھے اجازت دو___
میں سارے خواب یہ اپنے تمہاری آنکھ میں رکھ دوں
__ تمہارے پاس آکر میں بہت دھیرے سے یہ کہ دوں __
مجھے تم سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت سے کہیں زیادہ محبت ہے بتاؤ ناں ____
جو ایک نہیں ہوتے
💔 وہ ایک ہونے کا خواب تو دیکھ سکتے ہیں ناں
Expiring post
" ہم نے پوچھا رابطے میں اتنی دیر کیوں ۔۔
برس پڑے مجھ پہ کہ اک تم ہی تو نہیں ۔۔""
🍁#Heer
juliet_romieo_ki
Expiring post : جو ایک نہیں ہوتے وہ ایک ہونے کے خواب تو دیکھ سکتے ہیں خواب ___دونوں -submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain