Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

اپنے مسلمان بھائی کے لئے غائبانہ دعا کرنا
ام الدرادء ؓ کہتی ہیں مجھ سے میرے شوہر ابوالدرداء ؓ نے بیان کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: جب کوئی اپنے بھائی کے لیے غائبانے (غائبانہ مطلب اس کی غیر موجودگی میں) میں دعا کرتا ہے تو فرشتے آمین کہتے ہیں اور کہتے ہیں: تیرے لیے بھی اسی جیسا ہو ۔
سنن ابوداؤد: 1534

karia
 

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
وہ جو اللہ سے کئے ہوئے عہد کو پختہ کرنے کے بعد بھی توڑ دیتے ہیں اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے انہیں کاٹ ڈالتے ہیں اور زمین میں فساد مچاتے ہیں ایسے ہی لوگ بڑا نقصان اٹھانے والے ہیں۔ ۞ تم اللہ کے ساتھ کفر کا طرز عمل آخر کیسے اختیار کرلیتے ہو حالانکہ تم بےجان تھے اسی نے تمہیں زندگی بخشی پھر وہی تمہیں موت دے گا پھر وہی تم کو (دوبارہ) زندہ کرے گا اور پھر تم اسی کے پاس لوٹ کر جاؤ گے ۞
آیت نمبر 27-28

karia
 

مسواک کرنے کا حکم
زید بن خالد جہنی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: اگر میں اپنی امت پر دشواری محسوس نہ کرتا تو ہر نماز کے وقت انہیں مسواک کرنے کا حکم دیتا ۔ ابوسلمہ (ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن) کہتے ہیں: میں نے زید بن خالد ؓ کو دیکھا کہ وہ نماز کے لیے مسجد میں بیٹھے رہتے اور مسواک ان کے کان پر ہوتی جیسے کاتب کے کان پر قلم لگا رہتا ہے، جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو مسواک کرلیتے (پھر کان کے اوپر رکھ لیتے) ۔
سنن ابوداؤد : 47

karia
 

غیبت اور عیب
ابوبرزہ اسلمی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اپنی زبان سے اور حال یہ ہے کہ ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور ان کے عیوب کے پیچھے نہ پڑو، اس لیے کہ جو ان کے عیوب کے پیچھے پڑے گا، اللہ اس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اور اللہ جس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اسے اسی کے گھر میں ذلیل و رسوا کر دے گا ۔
سنن ابوداؤد: 4880

karia
 

السلام علیک کے بجائے علیک السلام کہنا ناپسندیدہ ہے
ابوجری ہجیمی ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور میں نے کہا: عليك السلام يا رسول الله آپ پر سلام ہو اللہ کے رسول! تو آپ نے فرمایا: عليك السلام مت کہو کیونکہ عليك السلام مردوں کا سلام ہے۔
سنن ابوداؤد: 5209

karia
 

کھیل کود اور ہنسی مذاق میں ایک دوسرے کو کنکریاں نہ ماریں
عبداللہ بن مغفل ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (کھیل کود اور ہنسی مذاق میں) ایک دوسرے کو کنکریاں مارنے سے منع فرمایا ہے، آپ نے فرمایا: نہ تو یہ کسی شکار کا شکار کرتی ہے، نہ کسی دشمن کو گھائل کرتی ہے۔ یہ تو صرف آنکھ پھوڑ سکتی ہے اور دانت توڑ سکتی ہے ۔
سنن ابوداؤد : 5270

karia
 

عورتیں راستے کے کنارے پر چلیں
ابواسید انصاری ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اس وقت فرماتے ہوئے سنا جب آپ مسجد سے باہر نکل رہے تھے اور لوگ راستے میں عورتوں میں مل جل گئے تھے، تو رسول ﷺ نے عورتوں سے فرمایا: تم پیچھے ہٹ جاؤ، تمہارے لیے راستے کے درمیان سے چلنا ٹھیک نہیں، تمہارے لیے راستے کے کنارے کنارے چلنا مناسب ہے پھر تو ایسا ہوگیا کہ عورتیں دیوار سے چپک کر چلنے لگیں، یہاں تک کہ ان کے کپڑے (دوپٹے وغیرہ) دیوار میں پھنس جاتے تھے۔
سنن ابوداؤد: 5272

karia
 

تکبر کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا
نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں نہیں جائے گا اس پر ایک آدمی نے عرض کیا کہ ایک آدمی چاہتا ہے کہ اس کے کپڑے اچھے ہوں اور اس کی جوتی بھی اچھی ہو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ جمیل ہے اور جمال ہی کو پسند کرتا ہے تکبر تو حق کی طرف سے منہ موڑنے اور دوسرے لوگوں کو کمتر سمجھنے کو کہتے ہیں۔
صحیح مسلم: 265

karia
 

صدقہ و خیرات کو مت روکو
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا۔
صحیح بخاری: 1433

karia
 

اس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں ڈالے
ارسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں ڈالے اور اسے اختیار کرو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے، سچائی دل کو مطمئن کرتی ہے، اور جھوٹ دل کو بےقرار کرتا اور شک میں مبتلا کرتا ہے
جامع ترمذی : 2518

karia
 

خواتین کی جماعت ! صدقہ کرو
حضرت عبد اللہ بن مسعود کی اہلیہ زینب بیان کرتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺنے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا تو فرمایا:خواتین کی جماعت ! صدقہ کرو، خواہ اپنے زیورات سے کرو، کیونکہ روز قیامت جہنم میں تم زیادہ ہوں گی۔
(مشکوٰتہ المصابیح :1808)

karia
 

____Friday Zikar Reminder____
_اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجٌِید_
_اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد_

karia
 

صبح کی دعائے متعلق
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کو سکھاتے ہوئے کہتے تھے کہ جب تمہاری صبح ہو تو کہو۔
«اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيْرُ»
ترجمہ : اے اللہ! تیرے حکم سے ہم نے صبح کی اور تیرے ہی حکم سے ہم نے شام کی، تیرے حکم سے ہم زندہ ہیں اور تیرے ہی حکم سے ہم مریں گے۔
جامع ترمذی: 3391

karia
 

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
الم ۞ اس کتاب میں کچھ شک نہیں راہ بتلاتی ہے ڈرنے والوں کو ۞ جو کہ یقین کرتے ہیں بےدیکھی چیزوں کا اور قائم رکھتے ہیں نماز کو اور جو ہم نے روزی دی ہے ان کو اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۞ اور وہ لوگ جو ایمان لائے اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تیری طرف اور اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تجھ سے پہلے اور آخرت کو وہ یقینی جانتے ہیں ۞ وہی لوگ ہیں ہدایت پر اپنے پروردگار کی طرف سے اور وہی ہیں مراد کو پہنچنے والے۔ ۞
آیت نمبر: 1-5

karia
 

____سز_____
انس ؓ سے مرفوعا مروی ہے: جب اللہ تعالیٰ كسی بندے سے بھلائی كا ارادہ كرتا ہے تو دنیا میں اسے جلدی سزا دے دیتا ہے۔ اورجب اللہ تعالیٰ كسی بندے سے برائی كا ارادہ كرتا ہے تو اس كے گناہ اس پر روك كر ركھتا ہے حتی كہ قیامت كے دن اسے پوری سزا دےگا۔
السلسلة الصحيحة : 1321

karia
 

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اے ایمان والو قائم رہو انصاف پر گواہی دو اللہ کی طرف اگرچہ نقصان ہو تمہارا یا ماں باپ کا یا قرابت والوں کا اگر کوئی مالدار ہے یا محتاج ہے تو اللہ ان کا خیر خواہ تم سے زیادہ ہے سو تم پیروی نہ کرو دل کی خواہش کی انصاف کرنے میں اور اگر تم زبان ملو گے یا بچاجاؤ گے تو اللہ تمہارے سب کاموں سے واقف ہے۔ ۞
القرآن - سورۃ نمبر 4 النساء
آیت نمبر ۔135

karia
 

حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے
ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ ایک صحابی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میرے اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔ پوچھا اس کے بعد کون ہے؟ فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔ انہوں نے پھر پوچھا اس کے بعد کون؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تمہاری ماں ہے۔ انہوں نے پوچھا اس کے بعد کون ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ پھر تمہارا باپ ہے۔
صحیح بخاری: 5971

karia
 

جس گھر میں اللہ کو یاد کیا جاٸے
نبی ﷺ نے فرمایا کہ اس گھر کی مثال جس میں اللہ کو یاد کیا جاتا ہے اور اس گھر کی مثال جس میں اللہ کو یاد نہیں کیا جاتا زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔
صحیح مسلم: 1823

karia
 

بیشک اللّٰــــہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو اور خوب سلام بھیجا کرو.!
سورۃ الاحزاب۵۶
گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ لیں۔جزاک اللّہ

karia
 

کوئی اپنے قبلہ کی طرف نہ تھوکے
انس ؓ بیان کرتے ہیں، نبی ﷺ نے قبلہ (کی طرف دیوار ) میں تھوک دیکھا تو یہ آپ پر اس قدر شاق گزرا کہ اس کے اثرات آپ کے چہرے پر نمایاں ہو گئے۔ پس آپ کھڑے ہوئے اور اپنے ہاتھ سے اسے صاف کیا، پھر فرمایا:’’ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے رب سے ہم کلام ہوتا ہے، کیونکہ اس کا رب اس کے اور قبلہ کے مابین ہوتا ہے، پس تم میں سے کوئی اپنے قبلہ کی طرف نہ تھوکے، بلکہ اپنے بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے اپنی چادر کا کنارہ پکڑا پھر اس میں تھوکا اور اس (کپڑے) کو ایک دوسرے کے ساتھ مل دیا اور فرمایا:’’ یا پھر وہ اس طرح کر لے۔‘‘
مشکوٰۃ المصابیح: 746