وہ پاس ہے تو شکر ہے ،دور ہے تو صبر ہے۔۔۔۔
محبت ہو یا عقیدہ قبلہ بدلنا کفر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔❤️
روح میں شامل ہے فقط نس نس میں نہیں۔۔۔۔
وہ اک شخص جو میری دسترس میں نہیں ۔۔۔۔
حل یہی ہے کہ بھول جاؤں اسے۔۔۔۔
اور اک یہی بات میرے بس میں نہیں۔۔۔۔۔
دور سے ہی دیدار کر لیا کرتے ہیں کچھ لوگ ۔۔۔۔۔
موسی کی طرح طور پر جایا نہیں کرتے
عقل والوں کے مقدر میں کہاں زوق جنوں۔۔۔۔۔۔
عشق والے ہیں جو ہر چیز لٹا دیتے ہیں ۔۔۔۔
سمندر عشق کی گہرائی کو نہ ناپ۔۔۔۔۔۔۔۔
تصور میں یار کو رکھ اور ڈوبتا جا۔
یہ عداوت بھی محبت سے ہی سیکھی میں نے!!!!
کہ جس نے بھی جان کہا اسی کا در ، چھوڑ دیا ۔۔
محبت ہے ،عقیدت ہے،عنایت ہے یا الفت ہے۔۔۔۔
نظر میں جب سے آئے ہو نظر کچھ نہیں آتا ۔۔
وہ جو لگتا ہے ہمیں جان سے پیارا پاگل
وہ ہے لاکھوں میں فقط ایک ہمارا پاگل
تیری دریاؤں سی عادت ہی تجھے لے ڈوبی
میں بتاتا بھی رہا یہ ہے کنارہ پاگل
ہر کسی سے نہیں امید لگائی جاتی
ہر کوئی دے نہیں سکتا سہارا پاگل
وہ بھی قسطوں میں دکھاتا ہے ادائیں اپنی
وہ بھی ہونے نہیں دیتا مجھے سارا پاگل
اس پہ کیا رونا تمھیں کوئی سمجھتا ہی نہیں
مجھ سے آ کر تو کہو میں ہوں تمہارا پاگل
ساتھ تم تھے تو ہمیں راس تھا پاگل پن بھی
اب تیرے بعد کریں کیسے گزارہ؟ پاگل
دور تم جب سے ہوئے تب سے ہمارے
بس خسارہ ہے، خسارہ ہے،خسارہ پاگل
کرتا تو ہے وہ یاد مجھے بڑی چاہت سے ۔۔
مگر
ہوتا ہے یہ کمال بڑی مدتوں کے بعد۔
نا جانے کس طرح کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عشق کر رہے ہیں ہم۔۔
جو ہمارے ہو ہی نہیں سکتے انہی پہ مر رہیں ہیں ہم
وہ میرا ہے بھی نہیں اور میرا یہ عالم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اس کے کھو جانے کے خدشات میں کھویا
ہوں۔
کتنے ہیں خدا جانے رخ یار کے پہلو۔۔۔۔۔
سو بار ہو دیدار تو سو بار نیا ہے!!!!!!
چپ رہ کے تیرے ساتھ ہمیں یہ پتہ چلا۔۔۔
خاموشی تو کلام سے آگے کی چیز ہے۔۔۔
دھڑکنیں ورد کریں تیرے ہی نام کا فقط۔۔۔۔۔۔۔
دل کے تاروں میں پرویا ہے تجھے تسبیح کی طرح
تم کوئی بات کیوں نہیں کرتے ۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر کوئی بات ہو گئی ہے کیا؟؟
میں نے اس کو اتنا دیکھا جتنا دیکھا جا سکتا تھا۔۔۔
پھر بھی ان دو آنکھوں سے کتنا دیکھا جا سکتا تھا!!!
دسترس سے غائب دل میں مکیں سہی۔۔
مگر دیکھائی دے کبھی کبھی کہیں سہی۔۔
نہیں بخت کسی محل کی حکمرانی میرا۔۔
میں ترے در کی خاک ہوں اور وہی سہی۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain