کیا آپ منہ پھٹ اور بدتمیز ہیں اور آپ کو اس پر فخر بھی ہے ۔ اپنے منہ سے اس کا اعلان کرتے ہیں کہ میں تو منہ پر بات کرنے کا عادی ہوں؟اگر ہاں تو پھر آپ اسلامی تعلمیات کے مطابق ناپسندیدہ ترین انسان ثابت ہوتے ہیں کہ حدیث مبارکہ میں صاف صاف کہا گیا ہے ، 1:لوگوں میں بد ترین انسان وہ ہے جس کی بد زبانی کی وجہ سے لوگ ’’اسے چھوڑ دیں‘‘یا فرمایا ’’(لوگ)اس سے دور رہیں‘‘۔(یعنی زبان میں اتنی تندی اور تیزی ہے کہ کوئی اس کا سامنا کرنا پسند نہ کرے ۔ ورنہ خوف سے کہ سب کو اپنی عزت پیاری ہے۔ ورنہ نفرت اور ناپسندیدگی سے) 2:انسان اپنے بُرے اخلاق کے سبَب جَہَنَّم کے سب سے نچلے طبقے میں پہنچ جاتا ہے۔