پڑھنے جاتا ہوں تو تسمے نہیں باندھے جاتے گھر پلٹتا ہوں تو بستہ نہیں رکھا جاتا ایک تو بس میں نہی تجھ سے محبت نہ کروں اور پھر ہاتھ بھی ہلکا نہیں رکھا جاتا
ہم سب بے قرار ہیں کیوں کہ ہم انسان ہیں اور بے قراری انسان کی سرشت میں ہے۔ وصل اور ہجر کے درمیان کسی مقام پر موجود انسانی دِل دونوں اطراف کے اثرات قبولتا، خوشی مناتا اور آہ و زاری کرتا ہے۔ یہی اُس کی منشا ہے وہ جو اپنی محبت میں ذرا سا شرک برداشت نہیں کرتا۔