Damadam.pk
mayaali33's posts | Damadam

mayaali33's posts:

mayaali33
 

اللهُم آجعلنا من المُطمئنة قلوبهم
المُنشرحة صدورهم المُضاءة دروبهم
والمُجابة دعواتهم 💗.
اے اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کر جن کے دل مطمئن ہیں ۔
جن کے سینے کشادہ ہیں، جن کے راستے روشن ہیں۔
اور جن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
🤲🏻🌸

mayaali33
 

"تعجب اُس ڈوبنے والے پر ہے، جِس کے پاس لائف بوٹ تھی؛ مگر وہ پھر بھی ڈوبا!
پوچھا گیا: لائف بوٹ کیا؟
فرمایا: اِستغفار!"
امام سفيان الثوري رحمه الله

mayaali33
 

*حیاء والوں کو Google جانتا ہے۔* 🤍🔖
*نیا فون لینے پہ دو دن میں ہی YouTube جان جاتا ہے کہ یہ ہاتھ حیاء والے ہیں۔*
*حیاء والوں سے Facebook بھی حیاء کرتا ہے، وہ انہیں ہر چیز نہیں دکھا دیتا۔*
*جانتا ہے کہ وہ حیاء سے عاری لوگوں اور چیزوں پہ ناپسندیدگی دکھاتے ہیں۔ وہ اسے بتاتے ہیں کہ آئندہ ہمارے آگے یہ بدی کے اشتہار مَت دکھانا۔ وہ انہیں خود حیاء والوں سے ملواتا ہے، ان کے ساتھ جڑواتا ہے، یقین نہیں آئے تو آزما لیں۔*🥀💦🫰🏻
̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊̊
· · • • • ✤ • • •

mayaali33
 

*✒️امام ابن قیم رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں*
✨چھپی ہوئی چیزوں کا چھپا ہوا علاج کیجیے
▪️اگر آپ کو ایسی بیماری لاحق ہے جِسے اللّٰہ کے سوا کوئی نہیں جانتا تو
✨ایسے چھپ کر صدقہ کریں جِسے اللّٰہ کے سوا کوئی نہ جانتا ہو
▪️اگر کوئی ایسا غم ہے جِسے اللّٰہ کے سوا کوئی نہ جانتا ہو تو
✨ایسے چھپ کر استغفار کریں جسے اللّٰہ کے سوا کوئی نہ جانتا ہو
▪️ اگر آپ کو ایسا صدمہ لاحق ہے جِسے اللّٰہ کے سوا کوئی نہ جانتا ہوتو
✨رات کے آخری پہر دو رکعت ایسے ادا کریں کہ اللّٰہ کے سوا کوئی نہ جانتا ہو
✨🌹✨

mayaali33
 

*" ﺇِﻥَّ ﺭَﺑِّﻲ ﻟَﺴَﻤِﻴﻊُ ﺍﻟﺪُّﻋَﺎﺀ "*
*بے ﺷﮏ ﻣﯿﺮﺍ ﺭَﺏّ ﺩُﻋﺎﺅﮞ ﮐﻮ ﺳُﻨﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ 🥹❤🩹*

mayaali33
 

حکیم لقمان نے کہا : " میں نے زندگی میں مختلف دواؤں سے لوگوں کا علاج کیا! مگر اس طویل تجربے کے بعد میں نے سیکھا کہ انسان کے لیے سب سے بہترین دوا محبت اور عزت ہے!"✨💌
"کسی نے پوچھا: "اگر یہ اثر نہ کرے تو؟ " وہ مسکرائے،، اور بولے ، "دوا کی مقدار بڑھا دو"!! 🦋🌻

mayaali33
 

انسانوں کے پاس امیدیں لے کر کبھی نہ جاؤ کیوں کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں صرف مایوسیاں ملتی ہیں، اس لیے بس رب العالمین کے در پر گڑگڑاؤ اور حاجت طلب کرو ۔ کیوں کہ یہاں ہر مایوس چہرے کو امیدیں مل جاتی ہیں اور ہر تاریک حیات روشنی سے منور ہوتی ہے ... !!

mayaali33
 

ضروری نہیں انسان کچھ پا کر ہی خوشی محسوس کرے بعض اوقات اللہ تعالیٰ کی خاطر کچھ چھوڑ دینے سے بھی خوشی ملتی ہے
چاہے وہ بری عادات ہوں برے خیالات ہوں یا اپنے رب کی مقرر کی ہوئی حدود سے آگے نہ بڑھنا ہو اس سے انسان کو ایمان کی حلاوت محسوس ہوتی ہے اور مومن کی خوشی اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہوتی ہے

mayaali33
 

الرَّحْمَنُ
*اللہ* نے اپنا تعارف پہلا لفظ *رحمن* سے کروایا ہے ۔۔ کہ جب دعا میں انسان یا *ارحم الراحمین* کہتا تو *اللہ* اسکے ہر گناہ کو نظر انداز کر دیتا ہے اور اسکی دعا قبول کرتا_____🍁

mayaali33
 

جب اس دل کو معلوم ہے کہ اس کا سکون کہاں ہے تو اسے اسی یاد میں لگانا چاہیے ادھر اُدھر کر دینے سے صرف دل ہی نہیں پورا وجود بے چین ہونے لگتا ہے صرف عارضی سکون نہیں دل کو کبھی کبھار حقیقی سکون کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور اسے حقیقی سکون سے بھی ملواتے رہنا چاہیے کس طرح بھی سہی اس طرح اللہ سے تعلق بنے رہتا ہے اللہ کا دیا ہوا ہی تو یہ وقت ہے اللہ کے لیے بھی تو ہمارے پاس وقت ہونا چاہیے۔

mayaali33
 

مجھے کن سے کر تو قریب تر...
مجھے اپنے در کی گدائی دے...
مجھے اس جہاں سے غرض نہیں...
مجھے اس جہاں کی رسائی دے...🥀🌸

mayaali33
 

عربی میں برات (کسی کو کسی چیز سے بری کرنا آزاد کرنے ) کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
آج کی رات کو شب برات اس لیے کہا جاتا ہے۔ جن لوگوں کے لیے پہلے جہنم کا فیصلہ ہوا تھا.. انکے فیصلے کو بدل کر اللہ تعالیٰ انکو جہنم سے آزاد کر دیتے ہیں۔
جب تک کسی امتحان کا رزلٹ نہ آۓ آپ اسے کوشش اور محنت سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔ نتیجہ آجانے کے بعد رونا دھونا کبھی بھی فائدہ مند نہیں ہوتا۔
اس لیے رو دھو کر اللہ تعالیٰ سے اپنی بخشش مانگ لیں..
اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر آپ لوگوں کیلئے ہی آۓ ہیں کہ یہ لوگ مجھ سے آکر مانگیں اور میں ان پر رحم کروں اور اپنے پاس جگہ دے دوں..

mayaali33
 

"دل میں ایک قسم کی سختی ہوتی ہے، جسے ذکرِ الہی ہی ختم کرسکتا ہے؛ لہذا بندے کو چاہیے، کہ وہ اپنی سخت دلی کا علاج ذکرِ الہی سے کرے

mayaali33
 

کسی کو معاف کرنا آپکی اپنی ذات کیلئے فائدہ مند ہے.. انتقام اور بدلے کی سوچ رکھنے والے لوگ زہنی کمزور ہوتے ہیں, آپکی منفی اور بدلے کی سوچ سے کسی کا کچھ نہیں بگڑتا مگر آپکا بہت نقصان ہوجاتا ہے.

mayaali33
 

دنیاوی محرومی بھی کوئی محرومی ہےاصل محرومی تو وہ ہے جو اللہ کی محبت چکھنے کے باوجود دنیا میں کھو گیا جنت کا راستہ پانے کے باوجود جہنم کا مسافر بن گیا ہدایت پانے کے باوجود گمراہ بن گیا. ہم بہتر زندگی ، شاندار مکان اور مہنگے لباس کے حصول میں وقت گزارتے ہیں ہمارے لئے اچھی موت، ٹھنڈی قبر اور تقوی کا لباس کہیں بھی کوئی معنی نہیں رکھتے....!!
╭────•🌸||•

mayaali33
 

اے اللہ تیرے سپرد کیا میں نے اپنی فکر◇
اپنی الجھنیں♡ اپنے غم ☆ اپنی راحت اور اپنی عافیت کو○♤✨🪸
"ويُزهرك الله ولو طال خَريفك."✨♥️
"اللہ آپ پر بہار لائے گا اگرچہ آپکی خزاں طویل ہوجائے."✨🖤

mayaali33
 

_اگر کوئی پوچھے زندگی میں_
_کیا کھویا کیا پایا؟_
*تو کہنا بیشک !*
_جو کھویا میری نادانی تھی🙂🍂_
*اور*
_جو کچھ پایا میرے رب کی مہربانی ہے🤲🍃_
*_خوبصورت رشتہ ھے میرا♥️ اورمیرے رب🫀 کے بیچ میں🫶_*
*زیادہ مانگتی نہیں*
_اور_
*کم وہ دیتا نہیں💯🥹*
*الحَمْدُ ِلله علی کل حال❣️☺*

mayaali33
 

گلے شکوے زندگی سے سکون کو ختم کر دیتے ہیں جو گزر گیا اسے بھول جائیں۔. جس نے دکھ دیا اسے معاف کر دیں۔. جس کو معاف نہیں کر پارہے اس کا معاملہ اللّٰہ پہ چھوڑ دیں۔ یوں آپ پُر سکون ہو جائیں گے۔۔۔۔ 💐💞🌹
ان شاء اللہ

mayaali33
 

میں نے اپنی قسمت کو اللّه پر چھوڑ دیا ہے الحمدللہ
,اس لیے نہیں کے اللّٰه بہتر کرے گا بلکہ اس لیے کہ اللّه سے بہتر اور کوئی کر ہی نہیں سکتا😌...!🌹💯🥰🫀

mayaali33
 

قرآن ایک ایسا ساتھی ہے جو سکون کے خزانے دیتا ہے، عزتیں اِنسان کا مقدر بن جاتی ہیں، اِنسان سے ایسا گناہ چھڑوا دیتا ہے جو اُس کے لیے چھوڑنا بہت مُشکل ہوتا ہے، دِل اتنا نرم ہو جاتا ہے کہ حق بات قبول کرنے والا دِل بن جاتا ہے، انسان کے اعمال، افکار سب لفظ اللہ سے شروع ہوتے ہیں اور لفظ اللّٰہ پر ہی آخر ہونے لگتے ہیں، صرف یہاں تک ہی نہیں اِنسان کو ماضی کا متضاد بنا دیتا ہے۔✨☘️✨☘️