کچھ دیر پہلے #ترکی میں 7.8 کا #زلزلہ ۔
کافی جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں😭
اللہ اہلیان ترکی کی حفاظت کرئے۔ آمین۔
*❣ہمارا رب ہم سے کتناپیار کرتا ھے ہمیں نعمتوں پہ نعمتیں دیتا ھے دانت ٹوٹ جاتے ہیں اسکی نعمتیں کھا کھاکے لیکن دانتوں کے بیچ موجود زبان پہ قابو نہیں پاٸیں گے؟؟*
*🍂کیا ہم اتنے ناشکرے ہیں ؟ نہیں ہمیں ناشکرا نہیں بننا اللہ کا قرب حاصل کرناھے گناھوں سے بچ کے آج پورا دن ہم نے غیبت نہیں کرنی ان شاء اللہ*❤
✨🌹✨🌹✨🌹✨🌹✨
اچھی سہلیاں اپنی دوست کو
دین اسلام سے جوڑتی ہیں
تا کہ وہ جنت میں
ایک دوسرے کی پڑوسی ہوں
آپ بھی اپنی دوستوں کو اسلامی گروپ کے ساتھ جوڑے اور جنت کی حقدار بنیں
زیادہ سے زیادہ اپنی بہنوں،کزنوں اور سہیلیوں کو گروپ میں ایڈ کروایا کریں آپکی وجہ سے کسی ایک کو بھی ہدایت مل گئی تو جب تک وہ عمل کرے گئیںں تو ان شاءاللہ آپکے لیے صدقہ جاریہ ہوگا
جس نا محرم کی محبت میں تم روتی تڑپتی ہو
اے بنت حوا
وہ دوستوں کو تمہارے قصے سنا کر قہقہے لگاتا ہے۔۔
بعض راتیں بہت بھاری ہوتی ہیں، آنسووں کے سنگ، ماضی کے سنگ، اپنی ہی زندگی فلم کی صورت دیکھنے کے سنگ، پورے نہ ہونے والے خوابوں کے سنگ، کچھ اپنے خوف کے سنگ، کچھ سوچوں کے سنگ، ہار کے سنگ،۔۔۔۔۔
پھر معلوم ہوتا ہے سحر ہونے میں کتنی صدیاں لگتی ہیں۔۔۔
✍️
عبادتیں صرف جائے نماز پر ہی نہیں ہوتیں بلکہ عبادتیں میٹھی زبان دھیمے لہجے اور ہمدردانہ و عاجزانہ رویوں سے بھی ہوتیں ہیں! ❤
*اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی شَكُورًا،وَاجْعَلْنِی صَبُورًا*
*اے اللّٰہ مجھے بہت زیارہ شکرگزار اور صابر بنا*🌸♥️
اللّٰہ جانتا ہے تم کب سے جھولی پھیلاے اسےمنا رہے ہو۔اسے معلوم ہے تم مسکراہٹوں میں اپنا درد چھپا رہے ہو پریشان کیوں ہوتے ہو اللّٰہ نے تمہارے لیے بہت کچھ سوچ رکھا ہے تمہیں اپنے کن تک لانے کے لیے بس وہ آزمائشوں سے گزار رہا ہے دیکھنا اللّٰہ تم تک جلد ہی ناممکن ذریعوں سے مدد بھیجنے والا ہے ان شاءاللہ
سنو میری پیاری شہزادیو.
غیر محرم جتنا بھی دیندار یا اعلی اخلاق ہو اُس کے لئے دل کے دروازے کھولنا ذلت اور رسوائی کا سبب بن سکتا ہے.
اپنے آپ کو اس پچھتاوے سے بچا لو
کہ آپ نے اللہ کو چھوڑ دنیا کو چنا"
انسان کچھ بھی کرے، کیسا بھی ہو۔۔صرف ایک بار رجوع کرے اللّٰہ اسے تھام لیتا ہے ، تنہا نہیں چھوڑتا۔۔۔✨💖
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ساتھ دعا مانگتے:
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ، وَعَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ شَرِّ الْغِنَى، وَالْفَقْرِ*.
اے اللہ! میں جہنم کے فتنے جہنم کے عذاب اور دولت مندی و فقر کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
سنن ابو داٶد 1543
Allah ❤️نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ساتھ دعا مانگتے:
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ، وَعَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ شَرِّ الْغِنَى، وَالْفَقْرِ*.
اے اللہ! میں جہنم کے فتنے جہنم کے عذاب اور دولت مندی و فقر کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
سنن ابو داٶد 1543
مَاوَدَّعَکَ رَبُّکَ وَمَا قَلٰی...🌾
نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے۔اور نہ ہ بیزار ہوا ہے✨♥
ہر انسان ہر طرح سے پرفکٹ نہیں ہو سکتا، کامل ذات تو صرف اللّٰه کی ہے نا..!✨
خود کو اور دوسروں کو اسی Imperfection کے ساتھ قبول کریں، یہی Imperfection آپ کی خوبصورتی ہے...!
*🌀•• [ مصیبت پر صبــر اور احــتساب ]*
💠شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
*" جب انسان مصیبتوں پر صبـــر کرتا ہے، مگر اجر کی امید نہیں رکھتا، تو اس صبر کے بدلے میں اس کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔ اور جب انسان مصیبتوں پر صبر کے ساتھ اللہ سے اجر کی امید بھی رکھتا ہے تب اس کے گناہ بھی معاف ہوتے ہیں اور اسے نیـــکی بھی دی جاتی ہے ، اسے احتساب کہتے ہیں۔ آپ دل میں عقیدہ پختــہ رکھیں کہ مجھے اس صبــر کے بدلے نیــکی ملے گی اور اللہ سے حُــسنِ ظن رکھیں، رب تعالی آپ کے حسن ظن کے مطابق آپ کو دیتا رہے گا۔"*
✉️【تعليق عـلى صحيح مسلم :
محدث عبد الرحمن المعلمي رحمه الله فرماتے ہیں :
« ایک مومن کو چاہیے کہ نبی صلی اللّٰه علیه وسلم سے ثابت شدہ احادیث کا ویسا ہی احترام کرے جیسا اگر نبی صلی اللّٰه علیه وسلم موجود ہوتے تو وہ ان کا کرتا ».
- |[ آثاره : ٩٢/٤ ]|
ایک طالب علم کی زندگی بہت خوبصورت ہے اور وہ ہمیشہ طالب علم رہنا ہی پسند کرتا ہے۔
ہمارا مقصد اپنے رب سے ہمیشہ اور ہر وقت قریب ہونا ہے۔
اللّٰه کی جانب جاتا راستہ ____بہت طویل ہے
ضروری نہیں کہ
ہم اسے سارے کا سارا عبور کر لیں
ضروری صرف یہ ہے کہ
" ہمیں جب موت آئے تو ہم اس راستے پر موجود ہوں"
اللّٰـــــــہ کریم ہمیں اپنے چنے ہوئے بندوں میں شامل فرمالیجیے...!!آمین۔۔۔
میں نے قرآن مجید میں نوے مقامات پر پڑھا ہے،کہ اللہ نے رزق مقرر کیا ہے، اور مخلوق کےرزق کا ذمہ لیا ہے؛اور ایک مقام پر یہ پڑھا ہے، کہ شیطان انسان کو فقر سے ڈراتا ہے؛اب نوے جگہوں پر ایک سچے کے قول میں تو ہم نے شک کیا،اور ایک جگہ پر ایک جھوٹے کی بات کوسچ جانا۔
امام حسن بصری رحمه الله
(تفسير القرطبي : 110)
🥀❤️السَّلَامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ ❤️🥀
ہر وہ چیز حرام ہے جو آپ سے آپ کا شعور چھین لے۔
غصہ بھی شراب کی طرح آپ کے شعور پر حاوی ہو جاتا ہے۔اس لئے غصہ بھی حرام ہے۔
خود کو ہمیشہ مثبت سوچ کا حامل رکھیں۔
جب آپ مثبت سوچ کے حامل ہو جائیں گے تو پھر آپکی زندگی پرسکون ہو جائے گی۔
اللہ کریم ہم سب کو مثبت سوچ کا حامل بنا دے اور منفی پہلو سے بچائے۔
آمین ثم آمین یارب العالمین
*ٹوٹنے، بکھرنے اور کٹنے کے بعد بھی اک نئی اور خوبصورت زندگی کا آغاز ممکن ہے........*💖🥀
اس لیے کبھی مایوس مت ہوں،🥀
شیخ ابن باز رحمہ الله فرماتے ہیں:
’’جب آپ سے کہا جائے کہ ’’الله آپ کو ہدایت دے‘‘ تو پریشان نہ ہوں، آپ کو ہدایت کی ضرورت ہے، چاہے آپ لوگوں میں سب سے زیادہ متقی ہی کیوں نہ ہوں اور اگر آپ لوگوں میں سب سے زیادہ علم رکھنے والے بھی ہوں، تب بھی آپ کو مرتے دم تک ہدایت کی ضرورت ہے۔"
مجمع الفتاوی 7/163
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain