اجاڑ دے میرے دل کی دنیا سکوں کو میرے تباہ کردے مگر میری التجا ہے تجھ سے ادھر بھی اپنی نگاہ کر دے یہ پرداداری ہے یا تماشہ مجھی میں رہ کر مجھی سے پردہ تباہ کرنا اگر ہے مجھ کو نقاب اٹھا اور تباہ کر دے نفس نفس میں ہو یاد تیری قدم قدم پہ ہو ذکر تیرا تجھی کو دیکھاکروں کچھ ایسی مجھ پہ نگاہ کر دے کرم کا تیرے ہے کیا ٹھکانہ مگر ہو دل میں یقین کامل نوازنے پر اگر تو آئے گدا کو پل بھر میں شاہ کر دے تیری جدائی میں صرف رونا کبھی تڑپنا کبھی مچلنا بہت پریشان ہو چکا ہوں کرم کی اب تو نگاہ کر دے 💕Merijan16💕