Andheeri Rat....
Tanhai....
Cigrate...
or...
Main...🙃🙃🙃
Good Night....
#_ہر_وقت_یاد_آنے_کی ____ #_شکایت ہے آپ سے ❣️
#_کون_جانے_کتنی _______ #_چاہت ہے آپ سے ❣️
#_لوگ_تو_بہت_ہیں ________ #_یاد انے کو لیکن ❣️
#_دل_کو_نہ_جانے_کیوں_______ #_اتنی محبت ہے آپ سے❣️
مجھے تمہاری مغرور آنکھیں پسند ہیں
جو ہر کسی کی طرف بے تکلف نہیں اٹھتی
میں نے دیکھا ہے تیرے ہونے سے..!
میری آنکھوں میں خواب رہتے ہیں۔۔۔۔۔!
❤️#Yarram
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے مِلا ھے مجھے
تُو محبت سے کوئی چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
دِل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہے
کل جو خواہش تھی ، آبلہ ہے مجھے
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیں
اک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
کوہ کن ہو ، کہ قیس ہو ، کہ فرازؔ
سب میں ایک شخص ہی مِلا ھے مجھے۔
"احمد فراز"
گلوں کو بھی تو ہوتی ہے چاہت جنابِ من
اُڑ جاتی ہے خزاں کی بھی رنگت جنابِ من
جچتا ہے تجھ پہ طرزِ تکبر یہ ٹھیک ہے
لیکن ہے عشق ہوتا رفاقت جنابِ من
کیسی عجیب لگتی ہے جیون کی یہ ڈگر
ہوتی ہے رہ گزر سے بھی نفرت جنابِ من
ایسے نہ منہ کو پھیر تو نفرت کے نام پر
پڑ جائے گی تجھے بھی ضرورت جنابِ من
آسان ہے کرنؔ کو بھلا دیجیے حضور
دل سے مٹا کے دیکھیے صورت جنابِ من
اپنی ذات سے نکل کر تجھے تنہا چاہوں
معلوم تم کو بھی نہ ہو تجھے اتنا چاہوں
میری ہر سانس تیری امانت ہو
مجھے بتا میں اور تجھے کتنا چاہوں 💖💖
سنو........!!
تم میری دنیا ہو لیکن
میں تمہاری دنیا میں ستاروں کی طرح
بہت ہی مدهم......!!
ستارے تو سکون بخشنے والے ہوتے ہیں
جو آپ کے ساتھ بہت خاموشی سے
سفر کرتے ہیں.....!!
آپ کو احساس بھی نہیں ہونے دیتے
کہ وہ نہ تو آپ کی توجہ چاہتے ہیں.....!!
نا کسی بات پہ مجبور کرتے ہیں
وہ تو بس آپ کی راہ روشن کرتے ہیں.....!!
جاناں......
تم سے میرا تعلق ایسا ہی ہے
ہاں یہی انداز ہے میری محبت کا...!!
مجھے تم سے بے شمار، بے پناہ، بے لوث
فقط محبتـــــــــ ہے
💕
تم ساتھ رہو تو
تھکاوٹیں سکون ہو سکتی ہیں
خسارے سارے نفع ہو سکتے ہیں
تم ساتھ رہو تو
عمر کبھی ضائع نہیں ہو گی
ہم کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے!!
تم ساتھ رہو تو۔۔
💕
کبھی کبھی تمہاری اس قدر ضرورت محسوس ہوتی ہے ، کہ
دل چاہتا ہے
دنیا کی ہر عیش و عشرت ٹھکڑا دوں ،
اور صرف تمہاری پہلو میں آ کے خود کو فنا کر لوں !
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
ہمسفر چاہیے ہجوم نہیں
اک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
تو محبت سے کوئ چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
کیا خبر میں نے چاہتوں میں فراز
کیا گنوایا ہے کیا ملا ہے مجھے
تیری صورت کو دیکھا نہیں کبھی جی بھر کے
نا جانے ہم عقیدت کے کس مرحلے میں ہیں
وہ منزلیں بھی کھو گئیں
وہ راستے بھی کھو گئے...
جو آشنا سے لوگ تھے
وہ اجنبی سے ہو گئے....
نہ چاند تھا نہ چاندنی
عجیب تھی وہ زندگی....
چراغ تھے کہ بُجھ گئے
نصیب تھے کہ سو گئے....
یہ پوچھتے ہیں راستے
رُکے ہو کس کے واسطے....
چلو تم بھی اب چلو
وہ مہربان بھی کھو گئے
کبھی تھک کے سو گۓ ہم
کبھی رات بھر نہ سو ۓ
کبھی ہنس کے غم چھپاۓ
کبھی منہ چھپا کے روۓ
میری داستا نے حسرت
وہ سنا سنا کے روۓ
مجھے آزمانے والے
مجھے آزماکے روۓ
میں ہوں بے وطن مسافر
میرا نام بے بسی ہے
میرا کوئی بھی نہیں ہے جو گالے لگا کہ روۓ
میرے پاس سے گزر کر میرا حال تک نہ پوچھا
میں کیسے مان جاؤں
وہ دور جا کے روۓ
یہ وَصل بھی ہے فراق جیسا
نَدی کی دونوں کِنارے دُکھ ہیں
ہماری پَلکوں کے آسماں پر
چَمکنے والے سِتارے دُکھ ہیں
ہیں مُتّصِل جو تُمھاری جَاں سے
تُمھارے دُکھ بھی ہمارے دُکھ ہیں
کبھی کِسی نے نہ اِن کو سَمجھا
دُکھوں کے مارے ہمارے دُکھ ہیں
عَجب دُکھوں کا یہ سِلسلہ ہے
عجب ہی ہم نے گُزارے دُکھ ہیں
فیصل محمود
کبھی یوں بھی ہو کہ
میرے روبرو تجھے پاس پا کے
میں رو پڑوں
مجھے منزلِ عشق پہ ہو یقیں
تجھے دھڑکنوں میں سنا کروں!!!
کبھی یوں بھی ہو کہ
میں چوم لوں تیرے ہاتھوں کو
کبھی تیرے دل میں بسا کروں!!!
کبھی یوں بھی ہو کہ
تیرے روبرو میں نظرملا کہ یہ کہہ سکوں
میری حسرتوں کا شمار کر
میری چاہتوں کا حساب دے!!!
کبھی یوں بھی ھو کہ
سر بزم” وہ“ مجھے یہ کہے کہ غزل سنا
میں غزل غزل میں
اسے کہوں
میرا کوئی نہیں ھے
تیرے سوا
Good Night🙂🖤
وہ چاہے تو کیا نہیں ممکن
وہ نہ چاہے تو کیا کرے کوئی
🖤🙂🥀
یارم
🙂✨👍🖤
ساتھ کیا ھے
تیرا ھونا
محبت کیا ھے
تیرا خاموشی سے مجھے سننا
زندگی کیا ھے
تیرا میری ھر بات پر مسکرا دینا
مسکراہٹ کیا ھے
تیرا میرے ساتھ ھو کر بھی نہ ھونا
اس درد کو چھپا کر بھی
تجھے لفظ لفظ جینا اور تیرے ساتھ
مسکرانا
🥀❤️
تم پہ گزرے گی تو تم بھی جان جاو گے
کوئی اپنا یاد نہ کرے تو کتنا درد ہوتا ہے۔
وہ قریب آنا بھی چاہے اور گریزاں بھی رہے
اسکا یہ پندار محبوبی مجھے بھایا بہت
کتنی یادیں کتنے منظر آبدیدہ ہوگئے
جب بھی تنہا آئینہ دیکھا وہ یاد آیا بہت
سرور بارہ بنکوی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain