ساتھ کیا ھے
تیرا ھونا
محبت کیا ھے
تیرا خاموشی سے مجھے سننا
زندگی کیا ھے
تیرا میری ھر بات پر مسکرا دینا
مسکراہٹ کیا ھے
تیرا میرے ساتھ ھو کر بھی نہ ھونا
اس درد کو چھپا کر بھی
تجھے لفظ لفظ جینا اور تیرے ساتھ
مسکرانا
🥀❤️
تم پہ گزرے گی تو تم بھی جان جاو گے
کوئی اپنا یاد نہ کرے تو کتنا درد ہوتا ہے۔
وہ قریب آنا بھی چاہے اور گریزاں بھی رہے
اسکا یہ پندار محبوبی مجھے بھایا بہت
کتنی یادیں کتنے منظر آبدیدہ ہوگئے
جب بھی تنہا آئینہ دیکھا وہ یاد آیا بہت
سرور بارہ بنکوی
تیرے نہ آنے سے مری محفل اداس ہے
بہتا پہ پانی خوب ہی ساحل اداس ہے
محبوب ہوگا قدموں میں جو کہتا تھا مجھے
آیا نہ کام کچھ بھی وہ عامل اداس ہے
حملہ کیا تھا اس نے نگاہوں کے وار سے
اس پر بھی جانے کیوں مرا قاتل اداس ہے
تیرے بغیر سجنی گزارا نہیں مرا
آ جاؤ مجھ کو ملنے مرا دل اداس ہے
ناؤ میں پیار کی میں سفر پر گیا تھا جب
پہنچا نہیں کنارے تو منزل اداس ہے
مشکل ہے عشق کرنا مرے یار کچھ ذرا
منزل کو سر کیا تھا تو مشکل اداس ہے
نمبر نہ پورے آئے جو پرچے میں دوست کے
محنت تھا کام جس کا وہ قابل اداس ہے
احمد مسعود قریشی
مجھ سے اتنا نہ انحراف کرو
جو خطا ہو گئی معاف کرو
میں خطاؤں کو مان لیتا ہوں
تم محبت کا اعتراف کرو
یہ کدورت نہیں تمہیں زیبا
دل کو میری طرف سے صاف کرو
فیصلہ تم پہ اب تو چھوڑ دیا
میرے حق میں کرو خلاف کرو
میری ہر بات میں ہے مجبوری
میری ہر بات کو معاف کرو
صاف ہے میرے دل کا آئینہ
مجھ سے تم بات صاف صاف کرو
کوئے جاناں مقام فیض ہے عرشؔ
تم اسی کعبے کا طواف کرو
عرش ملسیانی
مری دنیا اکیلی ہو رہی ہے
تمنا گھر میں تنہا سو رہی ہے
صدائیں گھٹ گئیں سینے کے اندر
خموشی اپنی پتھر ہو رہی ہے
تمناؤں کے سینے پر رکھے سر
اداسی بال کھولے سو رہی ہے
سنا ہے اپنا چہرہ زندگانی
مسلسل آنسوؤں سے دھو رہی ہے
یہاں سے اور وہاں تک نا امیدی
ہمارے دل کا عنواں ہو رہی ہے
اظہر نیر
وصل کی ضد سے اٹھیں ہجر کو رویا نہ کریں
بیش قیمت ہیں یہ لمحے انہیں کھویا نہ کریں
ناصحا اور بتا ہم کو کہ کیا کیا نہ کریں
دن میں سویا نہ کریں رات کو جاگا نہ کریں
منزل ذکر رخ یار سے آگے کچھ ہو
ہم سے تو ہو نہیں سکتا اسے سوچا نہ کریں
ہم کو رہنا ہے اسی قریۂ کم نظراں میں
سخت مشکل ہے یہاں رہ کے دکھاوا نہ کریں
جھوٹ سو بار کہا جائے تو سچ لگتا ہے
مشورہ یہ ہے کہ خود پر بھی بھروسہ نہ کریں
یار کہتے ہیں کہ یہ طور جنوں اچھا نہیں
اس کی تصویر کو آنکھوں سے لگایا نہ کریں
ہم نہیں کر سکے لوگوں کی نظر کو قابو
لڑکیوں سے کہو بارش میں یوں بھیگا نہ کریں
اب جدھر دیکھیے اک محشر خوبی ہے بپا
آرزو کس کی کریں کس کی تمنا نہ کریں
کیف ہیں آپ کوئی مجنوں و فرہاد نہیں
پا برہنہ نگہ خلق میں آیا نہ کریں
اویناش پانڈے
اب تیر ستم دل پہ جو چل جائے تو اچھا
حسرت مرے قاتل کی نکل جائے تو اچھا
آنا ہے تو آ جاؤ کہ پھر ہم نہ ملیں گے
کچھ دن دل دیوانہ سنبھل جائے تو اچھا
ہے موت تو برحق مگر اس شوخ کی خاطر
کچھ دن کے لئے اور جو ٹل جائے تو اچھا
پینے دو مجھے آج مرا ہاتھ نہ روکو
یہ جان اب اس تن سے نکل جائے تو اچھا
اب اس کے ستم ہوں کہ کرم یاد نہ کیجے
یہ ہجر کی شب ہے یوں ہی ٹل جائے تو اچھا
ساقی سے ہمیں کوئی شکایت نہیں لیکن
میخانے کا دستور بدل جائے تو اچھا
اک عمر ایازؔ اس کی تمنا میں کٹی ہے
اب رنگ طبیعت جو بدل جائے تو اچھا
ایاز بلگرامی
آؤ اک بار رقص کرتے ہیں
ہو کے بیزار رقص کرتے ہیں
تیری یادوں کی تک دھنا دھن پر
ہم کئی بار رقص کرتے ہیں
چھ دنوں کے تھکے ہوئے نوکر
پاکے اتوار رقص کرتے ہیں
زندگی ایک فلم ہے جس میں
سارے کردار رقص کرتے ہیں
دیکھ کر مفلسی غریبوں کی
اپنے سردار رقص کرتے ہیں
بیٹھے بیٹھے یہی خیال آیا
کر لیا پیار رقص کرتے ہیں
بیعت ظلم کے جواب میں ہم
کر کے انکار رقص کرتے ہیں
اپنے روضے پے دیکھ لے خواجہ
تیرے زوار رقص کرتے ہیں
کیا غزل کہہ دی آج اظہرؔ نے
سارے اشعار رقص کرتے ہیں
اظہر سجاد
پتھریلی سی شام میں تم نے ایسے یاد کیا جانم
ساری رات تمہاری خاطر میں نے زہر پیا جانم
سورج کی مانند بنا ہوں ریزہ ریزہ بکھرا ہوں
اب جیون کا سر چشمہ ہوں ویسے خوب جلا جانم
تم نے مجھ میں جو کچھ کھویا اس کی قیمت تم جانو
میں نے تم سے جو کچھ پایا ہے وہ بیش بہا جانم
تم کو بھی پہچان نہیں ہے شاید میری الجھن کی
لیکن ہم ملتے رہتے تو اچھا ہی رہتا جانم
یہ صاحب جن سے مل کر سب کا جی خوش ہو جاتا ہے
رات گئے تک ان کے کمرے میں جلتا ہے کیا جانم
رکھ پاؤ تو روک لو ہم کو گہرائی کے باسی ہیں
بہتے پانی کے قطروں میں ہوتا ہے دریا جانم
درد جدائی میں لکھے ہیں شعر تمہارے نام بہت
تم میرے گھر میں رہتیں تو کیا ایسا ہوتا جانم
انیس انصاری
ایک دن
ایک دن میں یونہی اچانک غائب ہو جاؤں گا
کسی کو کچھ خبر تک نہیں ہو گی میری
تم بھی ڈھونڈتے رہ جاؤ گے
میری ٹائم لائن پہ ہفتوں مہینوں اور پھر سالوں تک کا آف سٹیٹس شو ہوگا
تب اور کچھ مت کرنا بس میرے حق میں دعا کرنا
ہم ہمیشہ تو نہیں ره سکتے .نہ کیسی کہ ساتھ نہ ہی اس دنیا میں
Good Night🤗
🙂🙂🙂
Oh pretty, just hold my hand and never let go>🧡
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے
You're my comfort zone and peace of my mind...!!🤍
I Found My Peace In You
So Be My Last !!😘❤️
احساس کی دنیا میں تم میری سب سے خوبصورت ملکیت ہو
رشتے خوبصورت آواز اونچے مرتبے اور خوبصورت چہرے سے نہیں بنتے بلکہ یہ خوبصورت دل اور نہ ٹوٹنے والے اعتماد سے بنتے ہیں
تو ساتھ ہو تو لگتا ہے زمانہ اپنا جیسے ایک رشتے میں سمٹ گٸی ہو دنیا اپنی
کچھ تو الگ ہے آپ میں اے میرے دل نشیں ہم سر پھروں کو یونہی تو بھاتا نہیں کوئی
کھو نہ جاؤں کہیں زمانے میں میرے ہاتھوں میں ہاتھ رہنے دے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain