دل جو کبھی بھر جائے تو بتا دینا گر میرا احساس مر جائے تو بتا دینا میں تو خوش ہوں اپنی موج میں مست ہوں پھر بھی تم تک جو میرے پاگل پن کی خبر جائے تو بتا دینا میں اٹھا لاؤں گا سب ٹکڑے چن چن کر میرا دل جو تم سے بکہر جائے تو بتا دینا مجھے بھول جو بیٹھے ہو تو دعا ہے کبھی یاد نہ آؤں ہاں میرا ہمنام جو پاس سے گزر جا ئے تو بتا دینا گر خوش ہو مجھے بھلا کر تو ہمیشہ خوش رہنا پھر بھی کوئی بات جو ذہن میں ٹہر جائے تو بتا دینا مارا مارا پھرتا ہوں شب بھر ہی سحر یہ شب غم گر نکھر جائے تو بتا دینا از قلم سحر