خدارا آپ بھی اس مہم کا حصہ بن کر اس خطرناک گروہ کا خاتمہ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ہم بھکاریوں کو صرف کھانا اور پانی دیں گے ، لیکن ایک روپیہ بھی نہیں۔" ایک خاص قسم کے معاشرتی احیاء کی مہم کا آغاز کراچی سے ہوا۔ یعنی کسی بھی قسم کے بھکاری کو نقد پیسہ نہ دینا اب سے ، ہم ہر قسم کے بھکاریوں (خواتین ۔ مرد ۔ بوڑھے ۔ معذور ۔ بچے) کو کھانے اور پانی کے علاوہ ایک روپیہ بھی نہیں دیں گے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ بھیک مانگنے والے مافیا کی آمدنی میں کمی آئے گی۔ اس طرح ، بچوں کے اغوا وغیرہ کے جرم قدرتی طور پر کم ہوجائیں گے اکثر اوقات یہ دیکھنے میں آیا ھے کہ بھکاری مافیا ممکنہ تعاون کرنے والوں میں ہمدردی پیدا کرنے کیلئے اغوا کیے گئے بچوں کے اعضاء کاٹ کر یا ان کی آنکھیں تیزاب سے اندھی کر کے ان سے بھیک منگواتا ھے ۔