یومِ تشکر اس ربِ ذوالجلال کے لئے پے پناہ حمد و ثناء جس نے ہمیں پاکستان اور آزادی جیسی عظیم نعمتوں سے نوازا "الحمد للہ علی احسانه" "14 اگست یومِ قیامِ پاکستان"
مدینہ منورہ کا ایک نام ”الجابرة“ (جوڑنے والا شہر) ہے، کیونکہ یہاں شکستہ دل جڑتے ہیں اور ڈولتا ہوا ایمان قرار پکڑتا ہے۔ اور ایک نام ”المجبورة“ (جوڑا گیا شہر) ہے، کیونکہ اللہ نے اسے اپنے پیارے نبی ﷺ کی سکونت کے ذریعے جوڑ دیا ہے، اور اسے فضائل و برکات کا منبع بنا دیا ہے۔ (وفاء الوفاء للسمهودي : ١٦/١، ٢٤/١)
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی گجراتی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حضورﷺ کے اوصاف کی اشاعت کرنا بہترین عبادت ہے جس پر ہر طرح کی رحمت کی امید ہے کیونکہ حضور اقدس ﷺ تمام رحمت الہیہ کی اصل ہیں،جو حضور صلی ﷲ علیہ وسلم سے قریب ہے وہ رحمت سے قریب ہے۔ (تفسیر نعیمی 112/2ملتقطاً)
اللّٰہ تعالیٰ گنہگار مومنوں کو قیامت میں ذلیل نہ کرے گا،ذلت و رسوائی کفار کے لئے خاص ہے حتیٰ کہ مؤمن کے گناہوں کا حساب بھی خفیہ لیا جائے گا۔ (تفسیر نعیمی 400/4)
رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص عاشورہ کے دن اپنے گھر والوں کے کھانے پینے میں کشادگی کرے ( یعنی اچھے اچھے کھانے پکائے) وہ پورا سال کشادگی میں رہے گا۔ (ماثبت بالسنہ،ص240)
*بکری والوں میں سکون* رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: فخر و تکبر اونٹ والوں میں ہے جبکہ سکون و وقار بکری والوں میں ہے۔( صحیح بخاری :4127) حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں: اسی لیے اکثر انبیاءکرام نے بکریاں چرائی ہیں، اِس سے مُلک رانی سیکھنے میں مدد بھی ملتی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جانوروں کی صحبت بھی انسان پر اثر کرتی ہے،جب جانوروں کی صحبت اثر کرتی ہے تو کفار اور مؤمنوں کی صحبت میں بھی ضرور اثر ہوگا۔ (مرآة المناجیح ج:8 تحت الحدیث نمبر:6267)
آقاﷺ فرماتے ہیں ؛ "جنّتی جنّت میں اپنی بیوی کے چہرے میں دیکھے گا تو اُسے اپنا چہرہ نظر آئے گا یعنی آئینہ سے بھی شفّاف چہرہ ہوگا۔ " [ مرأۃ المناجیح ؛۷/۵٦٥٢ ]
حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ کرم کے بغیر کوئی نیکی قبول نہیں ہوتی،حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں جلوہ گر رہ کر کونین کو فیض دے رہے ہیں۔ (تفسیر نعیمی 217/1)
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ تمام اہلِ اسلام کی خدمت میں عید سعید الفطر کی پرنور ساعتوں کی دلی مبارک باد! ماہِ رمضان المبارک، جو رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا خزینہ تھا، اپنے انوار و برکات سمیت رخصت ہو چکا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری تمام عبادات، روزے، قیام، تلاوتِ قرآن اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور انہیں زادِ آخرت بنائے۔ عید کا دن صرف خوشی و مسرت کا موقع نہیں بلکہ شکر گزاری، ایثار اور اخوت و محبت کے اظہار کا بھی دن ہے۔ آئیے، ہم اس سعید موقع پر اپنے حاجت مند بھائیوں کو یاد رکھیں، ان کے دکھ درد بانٹیں اور حقیقی اسلامی اخوت کا ثبوت دیں۔ اللہ تعالیٰ اس عید کو تمام اہلِ ایمان کے لیے برکت، خوشی، سلامتی اور اتحاد کا پیامبر بنائے۔ عید مبارک!
*تمام انبیاء سرکار مدینہ کے تربیت یافتہ* صوفیاء فرماتے ہیں کہ عالم ارواح میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سارے نبیوں کے نبی تھے،آپ علیہ السلام ان کی روحوں کو تعلیم و تربیت دیتے تھے،سارے نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدرسہ میں تعلیم حاصل کرکے دنیا میں تشریف لائے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھے ہوئے علوم مخلوق کو سکھائے۔ (مرآة المناحيح ١٩/٨)
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔ اے اللہ عزوجل یہ تیرے عاجز و ناتواں بندے اس بابرکت رات میں اپنا گناہوں سے لتھڑا وجود لیے بخشش و مغفرت کی امید باندھے تیری بارگاہ میں کھڑے ہیں ۔اے اللہ جس طرح تو نے دعا کرنے کی توفیق بخشی اسی طرح ہمارے صغائر و کبائر بھی معاف فرما ،مسلمان پریشان حال،بے روزگار،اولاد کے طلب گار،نافرمان اولاد سے بیزار ،بے جا مقدمات میں گرفتار ،گھریلو ناچاکیوں کا شکار ہیں ۔اے اللہ سب کی مشکلات حل فرما نیک و جائز دعاوں پر رحمت کی نظر فرما آمین۔ صلی اللہ تعالی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ليلة القدر کی فضیلت نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے لَیْلَۃُ الْقَدر میں ایمان اور اِخلاص کے ساتھ قیام کیا (یعنی نماز پڑھی) تو اُس کے گزشتہ(صغیرہ) گناہ معاف کردئیے جائیں گے ۔ (بُخاری ج۱ص۶۶۰حدیث۲۰۱۴)
مفتی احمد یار خان نعیمی حنفی رحمة الله علیه فرماتے ہیں الله تعالیٰ نے لوح محفوظ پہ لکھ دیا تھا کہ حبیب کریم ﷺ کی امت جان کی بازی لگانے والی اور میدان جـــــــــــہاد میں اپنے سر کٹوانے والی ہوگی. (تفسیر نعیمی،ج،۲،ص،۳۷۷، نعیمی کتب خانہ،گجرات)
*مفتی احمد یار خان نعیمی رحمة اللّه علیہ فرماتے ہیں بُرا یار بُرے سانپ سے بدتر ہے کہ برا سانپ جان لیتا ہے اور برا یار ایمان برباد کرتا ہے۔ (تفسیر نور العرفان ص 164)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain