Damadam.pk
muhafiz3's posts | Damadam

muhafiz3's posts:

muhafiz3
 

عشاق کا وطن مدینہ منورہ ہے کہ دنیا کے کسی خطے میں رہائش ہو لیکن دل اسی کی طرف مائل رہتا ہے،روح اس دیار پاک کی یاد میں بے چین رہتی ہے اور آنکھ اسے دیکھنے کے لئے نم رہتی ہے۔
مدینہ یاد آتا ہے 😭😭

muhafiz3
 

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
*حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کو طالب علم بہت پیارے ہیں۔*
(مرآة المناجيح 390/1)

muhafiz3
 

سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے آخری وقت وصیت کی تھی
میری قبر اتنی کشادہ اور اونچی رکھنا کہ جب سرکار مدینہ ﷺ تشریف لائیں تو میں کھڑے ہوکر آپ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کرسکوں۔
(عشق مصطفی،ص61)

muhafiz3
 

حضورﷺ کو اپنی امت کے دکھ درد کا بڑا خیال ہے،کیوں نہ ہو وہ امت کے رکھوالے ہیں کوئی اپنا دکھ بیان کرے یا نہ سب کا خیال ہے حضور ﷺ کی یہ خبر گیری قیامت تک ہے۔
(مرآة المناجيح 336/1)

muhafiz3
 

حضورِ انورﷺ کے ہاتھ مبارک قدرتی طور پر قدرے ٹھنڈے تھے جن سے دوسرے کو نہایت خوشگوار ٹھنڈک محسوس ہوتی تھی۔
(مرآة المناجيح 42/6)

muhafiz3
 

حضرت آمنہ رضی ﷲ عنہا فرماتی ہیں:
جب نبی کریمﷺ پیدا ہوئے تو آپ سے اس قدر تیز کستوری جیسی خوشبو نکلی کہ سارا گھر خوشبو سے مہک گیا۔
(ذکر جمیل،ص397)

muhafiz3
 

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمة الله تعالى علیہ فرماتے ہیں:
بندہ مخلوق سے، الله کے رسول سے،فرشتوں سے، الله تعالٰی سےشرم کرے گناہ نہ چھپ کرکرے کہ الله ،رسول،فرشتے دیکھتے ہیں،نہ علانیہ کرے کہ مسلمان بھی دیکھ رہے ہیں۔
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد:1 حدیث نمبر:5

muhafiz3
 

🌹روضہ مطہرہ دل ہے🌹
علماء کرام فرماتے ہیں کہ دوسری مسجدوں میں صف کا داہنا حصہ بائیں سے افضل ہے مگر مسجد نبوی علی صاحبھا الصلوۃ والسلام میں بایاں حصہ داہنے سے افضل ہے کیونکہ وہ روضہ مطہرہ سے قریب ہے ،روضہ مطہرہ دل ہے اور دل بائیں طرف ہے جس پر زندگی کا دار و مدار ہے تو قرب مصطفوی صلی ﷲ علیہ وسلم کی وجہ سے بائیں سمت افضل ہوگی۔
(مرآة المناجيح 276/1 ملتقطاً)

muhafiz3
 

لڑکوں کے مقابلے لڑکیاں ماں باپ کی خدمت زیادہ کرتی ہیں،ان کے مرنے کے بعد ختم فاتحہ بھی (والدین کے لئے) لڑکیاں ہی کرتی ہیں اور لڑکوں سے تو خوش نصیب آرام پاتے ہیں۔
(مرآة المناجيح 372/6)

muhafiz3
 

نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کو اپنے مقدس شہر کے پھلوں سے اس قدر پیار تھا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دربار میں جب پہلا پھل پیش کیا جاتا تو آقا کریم ﷺ اسے چومتے اور آنکھوں پر لگاتے۔
(مدينة الرسول،ص141)

muhafiz3
 

مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ہیبت دی گئی تھی اور محبوبیت بھی جو کوئی پہلی بار حاضر ہوتا تو مرعوب ہوجاتا اور جو حاضر رہتا وہ عاشق جانباز بن جاتا۔
(مرآة المناجيح 210/2)

muhafiz3
 

”اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں اعتماد کے ٹھیس لگنے سے اور ظاہری محبتوں سے دھوکا کھا جانے سے۔“
(ابن هبيرة الفزاري || الصداقة والصديق للتوحيدي : ١٢٥)

muhafiz3
 

رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا:
یہ دونوں (امام حسن و حسین رضی ﷲ عنہما) دنیا میں میرے دو پھول 🌹🌹 ہیں۔
(بخاری،حدیث:3753)

muhafiz3
 

رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا:
تم میں سے پل صراط پر ثابت قدم وہ ہوگا جسے میرے اہل بیت اور صحابہ سے زیادہ محبت ہوگی۔
(کنزالعمال ،حدیث:34257)

muhafiz3
 

🌹روضہ مطہرہ دل ہے🌹
علماء کرام فرماتے ہیں کہ دوسری مسجدوں میں صف کا داہنا حصہ بائیں سے افضل ہے مگر مسجد نبوی علی صاحبھا الصلوۃ والسلام میں بایاں حصہ داہنے سے افضل ہے کیونکہ وہ روضہ مطہرہ سے قریب ہے ،روضہ مطہرہ دل ہے اور دل بائیں طرف ہے جس پر زندگی کا دار و مدار ہے تو قرب مصطفوی صلی ﷲ علیہ وسلم کی وجہ سے بائیں سمت افضل ہوگی۔
(مرآة المناجيح 276/1 ملتقطاً)

muhafiz3
 

حُسْنُ الرجالِ شجاعةٌ و شهامةٌ
أمَّا النسـاءُ فحُسْنُهــنَّ حيـاءُ!♥️
مردوں کا حسن بہادری اور باوقار ہونا ہے
بہرحال عورتیں ان کا حسن تو حیاداری ہے

muhafiz3
 

گزشتہ روز 23 جولائی 2023 کو کراچی سے صادق آباد واپسی پر ٹرین میں ہونے والے واقعات نے بہت ششدر کردیا کہ پاکستان میں حالات اس قدر آگے تک جا چکے ہیں 300 لڑکیاں اور 700 لڑکے شہداد پور پولیس ٹرینگ کے لئے جارہے تھے جن میں سے بعض ہماری ٹرین ملت ایکسپریس پر لانڈھی اسٹیشن سے سوار ہوئے ان کی تمام تر حرکات و سکنات کو دیکھ کر میں اوپر برتھ پر جا بیٹھا اور بس استغفار کرتا رہا کہ نوجوان غیر شادی شدہ جوڑے ایسے سفر کررہے ہیں جیسے دہائیوں سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں حتی کہ ایک ہی سیٹ پر غیر شادی شدہ جوڑے کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھ کر تو گویا زمین پیروں تلے نکل گئی کہ اس قدر اخلاقی گراوٹ وہ بھی پبلک پلیس پر الامان والحفیظ ۔ بس اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور ہمیں شرم و حیا کی دولت سے نوازے

muhafiz3
 

حضرت امام شافعی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
هو المسك ما كررته يتضؤ
محبوب صلی ﷲ علیہ وسلم کا ذکر جمیل ایسی کستوری ہے اسے جتنا مسلو گے اتنی ہی زیادہ خوشبو پھیلے گی۔
(عشق مصطفی،ص31)

muhafiz3
 

رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا
ہر چیز کی اساس(بنیاد) ہوتی ہے اور اسلام کی اساس رسول ﷲ ﷺ کے صحابہ اور اہل بیت کی محبت ہے۔
(فضائل و مسند اہلبیت،ص62)

muhafiz3
 

لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم