جو منافق ہیں میرے یار بدل جائیں گے🌱
اس کہانی کے یہ کردار بدل جائیں گے☘️
اس کنارے پہ کھڑے لگتے ہیں اپنوں جیسے🌿
جب یہ لگ جائیں گے اس پار بدل جائیں گے🍂
میں نے اورں کے بھی غم اپنے ہی سر جھیلے ہیں🌾
مجھ کو معلوم تھا غم خوار بدل جائیں گے☘️
یہ جو سرکار میں فنکار نظر آتے ہیں🌱
وقت بدلا تو سمجھدار بدل جائیں گے🌿
عمر؛اب سوچ کے محور کو بدلنا ہوگا🌴
ان قبیلوں کے یہ سردار بدل جائیں گے☘️☘️☘️