مجھے ایسے نہیں بننا کہ میرا وجود کسی کی آنکھ میں نمی لائے میری باتیں کسی کیلئے اذیّت بنیں…❤🩹 مجھے یہ بھی نہیں چاہ کہ ہمہ وقت لوگوں کی زبانوں پہ واہ واہ کی طرح سجا رہوں۔ `(نہ "آہ" بننا ہے نہ "واہ" بننا)` کیونکہ کسی `"آہ"` سے میری دنیا و آخرت برباد ہو سکتی ہے اور کسی کی `"واہ"` کا نشہ مجھے تکبّر میں ڈبو سکتا ہے!!🥀🖤
جو تم دیکھتے ہو، وہ ہمیشہ حقیقت نہیں ہوتا اس کا مطلب ہے کہ ظاہری منظر یا پہلی نظر میں نظر آنے والی چیز ہمیشہ سچ یا مکمل حقیقت نہیں ہوتی۔ دنیا میں بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بظاہر خوبصورت، پرسکون یا سچی لگتی ہیں لیکن اندر سے وہ بالکل مختلف، خالی، یا فریب پر مبنی ہوتی ہیں۔ انسانوں کی مسکراہٹ کے پیچھے غم، خوشحالی کے پیچھے تنہائی، اور کامیابی کے پیچھے قربانیاں چھپی ہوتی ہیں اس لیے ہمیشہ گہرائی میں جا کر سوچنا اور پرکھنا چاہیے، صرف ظاہری شکل پر فیصلہ نہ کریں✨
زندگی میں حقیــقی معنوں میں ہمیــں وہ لوگــــــ جینـــا سکھـــاتے ہیں جو مشکل وقت میں ہم سے توقعــــات کی بـــیساکھی چھین لیتے ہیں اور پھر ہم ان کے بغیر چلنـــا سیــکھ لیتے ہیں .