میں نے خود کو جب فنا کر دیا خود ہی پیدا ہوا
یہی رازِ عشق ہے یہی سب کچھ پا گیا
نہ خواہش رہی نہ امید کی تلاش
جو تھا، وہی رہ گیا باقی سب مٹ گیا
دل نے خاموشی میں بات کی زباں نے نہ سمجھی
جب اندر کا نور جاگا ہر پردہ کھل گیا
یہاں زمانہ اور مکان بھی بھول جاتے ہیں
جو پایا وہ بس ایک لمحہ ہے مگر ہمیشہ رہ گیا
ہم نے اسے ڈھونڈا، ہر رخ پر سرگرداں ہوئے
پھر سمجھ آئے، وہ کہیں نہی بس ہم میں تھا
ہم نے جب خود کو خدا کے سپرد کر دیا
پھر نہ غم اپنا رہا نہ سکون ادھار کا رہا
جو جل گیا وہی چراغ بنا جو مٹ گیا وہی راستہ
یہاں بچنے والے گم ہوئے فنا والے رہنما بنے
ہم نے مانا کہ ہم کچھ نہیں تب سب کچھ ملا
یہ “نہیں” ہی تو تھا، جو “ہاں” کی ابتدا بن گیا
نہ سوال باقی رہا، نہ جواب کی حاجت
جب دل نے کہا تُو ہی ہے بس تُو ہی ہے
یہ جو دل میں ٹھنڈک سی اتر آتی ہے نا
یہ دلیل نہیں یہ رب کی پہچان ہے
جب تک سانس میں “میں” رہی، بھٹکتا ہی رہا
سانس چھوٹی تو پتا چلا، وہی سانس میں تھا
ہم نے تقدیر سے لڑنا بھی عبادت سمجھا
سر جھکایا تو خبر ہوئی، یہی اصل دعا
جو نظر آیا وہ پردہ تھا، جو نہ دکھا وہ حقیقت
آنکھ بند کی تو دل نے دیکھنا سیکھ لیا
میں نے دریا سے کہا، مجھے سمندر دے دے
وہ ہنسا، بولا: خود مٹ جا، سمندر ہو جا
یہ جو خاموشی ہے نا، یہ خالی نہیں
یہ وہ مقام ہے جہاں لفظ سجدہ کرتے ہیں
نہ میں رہا، نہ تُو رہا، بس وہی باقی رہ گیا
یہی فنا کا سفر تھا، یہی بقا کا راستہ بن گیا
ہم نے چراغ عقل کے بجھنے کا غم نہ کیا
جب نورِ عشق آیا تو ہر اندھیرا مٹ گیا
کہاں تلاش کروں میں اُسے محراب و منبر میں
وہ تو ایک ٹوٹے دل کی صدا میں بول گیا
میں جب دعا بنا، وہ قبولیت ہو گیا
میں جب سوال چھوڑا، وہی جواب ہو گیا
جو خود کو پا لے، وہ رب کو پا لیتا ہے
یہ سبق ہمیں ایک درویش نے خاموشی میں سکھا دیا
نہ مھجے موت کے علاؤہ کسی سے امید ہے* *اور نہ قبر کے سوا کسی کو میرا انتظار
زندگی میں أنہی کے امتحاں بھی سخت ہوتے ہیں مقدر جن کے اونچے اعلی بخت ہوتے ہیں
mhb11 follow. back😋
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain