"عورت نشہ ہے،فریب ہے،سراب ہے،رسوائی ہے اوروہ سب کچھ ہےجو انسان کو بدی کی طرف راغب کرتا ہے۔عورت پاکیزگی ہے، عصمت ہے،سراپا تقدیس ہے اور سب کچھ ہے جو انسان کو انسانیت کےمعراجِ کمال پر لے جاتا ہے۔ جس آسانی سےیہ ایمان کو غارت کرسکتی ہے اسی آسانی سےیہ اسے عطا بھی کرسکتی ہے"
(کرشن چندر)
باہر بارش ہے اور میں اندر بھیگ رہا ہوں۔
فریداحمدفرید
وسیع قلبی یہی ہے کہ "ہر شخص کو وہی کرنے دیا جانا چاہیے جو وہ اچھا اور بہتر سمجھتا ہے"۔
میں کم شکل و صورت والا، جذبات سے عاری، ہنستا مسکراتا،مودب فرمانبردار شخص ہوں۔
اگر تیرا وجود میرا نہیں تو محبت کو آگ لگاوں گا کیا؟ میرے پاس رہ وجودی حالت میں نا کہ خیالوں تک،کیونکہ یہ دوہری اذیت ہے۔
میں رسوا کیا ہے خود کو
یعنی تیری عزت بچائی ہے
معبود تمہارے آنے کی چاہ میں مبتلا ہے کہ تم ہنسی خوشی اور محبت سے اس کی جانب آو۔
زندگی میں کیا کچھ کمایا ہے
خاک کو خاک میں ہی اڑایا ہے
ناراضی کا اظہار کرنا بدتمیزی نہیں کہلاتا۔لہجہ تو تلخ ہو ہی جاتا ہے اب کوئی تمہارے قدموں میں گر کر تو نہیں کہہ سکتا کہ وہ تم سے ناراض ہے اور اسے منالو۔
یعنی اتنی عقیدت سے بتائے کہ ناراضی ہے۔
فریداحمدفرید
ایک شخص بار بار ہر بات پہ "کاش کاش"کہہ رہا تھا میں سمجھ گیا کہ اس کی ساری زندگی تلخی اور محرومیوں میں گزری ہے۔
فریداحمدفرید
ہم بیمار بھی ہو تو کچھ لوگ کہتے ہیں کہ "اسکی کمی ہے" آپ کا بھلا ہو کہ ہمارا خود کا وجود کوئی معنی نہیں رکھتا۔
فریداحمدفرید
اصل مقام پہ رکھنا اور رہنا ہی اچھا ہوتا ہے۔
فریداحمدفرید
آواز دو گے تو دور تک ڈھونڈتے پھروں گے
محسوس کرو گے تو اتنا قریب پاوں گے کہ تمھاری سانسیں مہکنا شروع کر دے گی.
فرید احمد فرید
زیادہ نام لیوا اکثر جان لیوا ہوتے ہے
فرید احمد فرید
جنہوں نے ہم سے کنارا کیا
وقت نے انہیں ہمارا کیا.
بعض خیال مسترد کیے ہی اچھے لگتے ہیں کہ ان کو زباں پہ لایا ہی نہ جائے کیونکہ یہ جب زباں پہ آجائیں تو بعض لوگوں کے ہاتھ گردن تک آجاتے ہیں.
فریداحمدفرید
"ناکامی" تب واقع ہوتی ہے جب یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ "میں ہار جاونگا".
جب شروع کیا گیا ہے تو یہ لفظ زباں پہ ہی مت لاو کہ "ایسا ہونا ہی نہیں ہے".
پہاڑ ہے,دریا ہے,قریہ ہے, کچھ بھی نہیں ہے زور بازو تم سب سے آگے اور صف اول کے ماہر ترین آدمی ہو.
فریداحمدفرید
جب ہمیں ننگ سے آزمایا جائے گا تو ظاہر ہے ہم بھی "ننگ" ہوکر ہی سامنے آئیں گے ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ تم پارسائی کے قصے سنا سنا کر حقیقتا ننگ پھیلاو اور ہم سے حقیقت میں پارسائی کے منتظر رہو.
فریداحمدفرید
تم ایسے ساحر ہو کہ مجھے سحر زدہ کرکے رکھا ہے.
یہ سارا ماحول ساحر ہی تو ہے جو سب کو اپنے سحر میں جکڑے کھڑا ہے.
ہلکی ہلکی بوندا باندی اور مٹی سے پھوٹتی سوندھی سوندھی خوشبو اس ماحول کو مزید دو آتشہ کررہی ہے.
پرندوں کا چہچہانا اور کوئل کی کوں کوں دلفریب آواز اور ساتھ میں سرگوشیوں کی مانند پتوں کی سرسراہٹ,جو ایک سحر زدہ آدمی کو مزید پاگل کردے.
وہ جھومے اور دلفریب نغموں,گیتوں سے اپنے دل کی "تپسیا'' کرے.
کیا اس سے بہتر وہ جی سکتا ہے,انسان دوست ماحول ہو تو آدمی کی رگ رگ سے کیف و سرور کی کرنیں نکلتی ہیں,
وہ عالم مدہوشی میں محبت کے نغمے گاتا پھرے اور اس دنیا سے خود کو بیگانہ کیے رکھے..
اس سب کے سواء یہاں خوشی کا ساماں رکھا ہی کیا ہے.
فریداحمدفرید
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain