دنیا میں مال و دولت سب کچھ نہیں ہے، دنیا اور اخرت سنوارنے کیلئے ایک نیک ہمسفر کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن افسوس ہمارے معاشرے کی نظر میں سب کچھ پیسہ ہے، اچھا گھر ہے، وہی سب سے اچھا ہے، لیکِن یہ انتہائی غلط سوچ ہے،اپنی سوچوں کو بدلیں دنیا میں پریشانی اٹھانا اتنا مُشکِل نہیں ہے، کیونکہ دنیا مومن کیلئے قید خانہ ہے ہم سب یہاں مسافر ہیں، تو اپنی آخرت فکر کیجئے۔۔۔ حوری شاہ
ہمیں بڑا تعجب ہوتا ہے، اُن لڑکیوں پر جو اپنی شاپنگ کرنے کیلئے تین چار سے زائد گھنٹے شاپنگ مال میں لگا اتی ہیں، ہر چیز کی کوالٹی دیکھتی ہیں اور بھی بہت کُچھ بلا بلا، اور اگر پوچھو کہ اتنا ٹائم کیوں لگاتی ہو؟ تو جواب اکثریت کا یہی ہوتا ہے دنیا ہے، دنیا کو دیکھانا بھی ہوتا ہے، ہم سب سے اچھے لگنا چاہتے ہیں، اور اگر یہی بات ہم دوسرے نظریے سے دیکھیں، جب انکی ازدواجی زندگی کی بات اتی ہے، تب یہاں سب بھول جاتی ہیں کہ ہمیں کیسے شخص کا انتخاب کرنا چاہیے، تب ہم کیوں بھول جاتی ہیں، کہ ہماری دنیا و آخرت سنوارنے کیلئے ہمیں اللہ کا بندہ چاہیے، دنیا کو منہ دکھانے کی فکر میں ہم یہ بھول بیٹھے ہیں کہ اللہ کو منہ دیکھانا ہے،(continue)
" اور پھر ہم نے دوستوں کو بدلتے ہُوئے دیکھا ہے ۔۔۔ بُہت ہی خاص رشتوں کو خود سے دُور بُہت دُور جاتے دیکھا ہے ، ہم نے جان چِھڑکنے والوں کے رویّوں میں بیزاری کو محسوس کِیا ہے ، ہم نے دیکھا ہے لوگوں کو نظر انداز کرتے ہُوئے ، ہم نے دیکھا ہے تعلق کو ضرورتوں کا مُحتاج ہوتے ہُوئے! ۔ " 💔🙂 پرنسس حوریہ