کچھ دن پہلے ایک لڑکی مجھے اپنے بارے میں بتا رہی تھی کہ کیسے اس نے ایک شخص سے محبت کی اور پھر دھوکہ کھایا وہ کہہ رہی تھی میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ میرے ساتھ ایسا بھی کر سکتا ہے وہ جس سے میں ایک دن بات نہیں کرتی تھی تو وہ مرنے والا ہو جاتا تھا اور آج وہ مجھے دیکھ کر ایسے نظرانداز کرتا ہے جیسے مجھے جانتا ہی نہ ہو اور تب میرے دل پہ کیا گزرتی ہی یہ صرف میں جانتی ہوں جب وہ مجھے یہ سب بتا رہی تھی تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں اس کو تسلی دوں یا کیا بولوں مگر آخر میں اس نے ایک کمال کی بات کی کہ میں اسے کچھ نہیں کہتی مگر یہ دنیا مکافات عمل ہے جو اس نے میرے ساتھ کیا ہے وہ اس کے ساتھ بھی ہو گا مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ جب لوگ نبھا نہیں سکتے تو محبت کرتے ہی کیوں ہیں کسی کی زندگی برباد کر کے ان کو کیا ملتا ہے