وقت رخصت اسے سمجھایا کہ یوں روتے نہیں
دو قدم چل کے خود کو بھی یہ سمجھانا پڑا🍂
حد سے بڑھ کر حسین لگتے ہو
جھوٹی قسمیں ضرور کھایا کرو
معلوم جو ہوتا ہمیں انجامِ محبّت
لیتے نہ کبھی بُھول کے ہم نامِ محبّت
یہ بھی کیا کم ہے دونوں کا بھرم قائم ہے
اس نے بخشش نہیں کی ہم نے گزارش نہیں کی
کہیں بچھڑنے کا دکھ ہے کہیں ملن کی خوشی,
سوال پوچھو تو کہتے ہیں, سب نصیب کی بات.......... 💔
اور اب جب صبر کی آیتیں حِفظ کر لی ہیں
تو دنیا کہتی ہے تُم تو بہت بےحِس ہو
نہ کر خیالِ تلافی، کہ میرا زخمِ وَفا
وہ زخم ہے جسے اچھّا نہ کر سکے تُو بھی۔
محبّت میں اب عزت نہیں مل رہی دوست
نوکری ہی کر رہا ہوں اگر کر رہا ہوں میں
نیکیاں ڈال دی ہیں دریا میں
اِن گناہوں کا کیا کروں مُرشد🔥💯
کسی کے ہونٹوں کی مسکان دائمی ہو جائے
کہیں کسی کا -- کسی کے بغیر دل نہ لگے
طاق راتوں میں تجھے مانگنے سے بہتر تھا
میں خدا سے کوئی اک نوکری مانگا کرتا.
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain