Damadam.pk
rajabaja786's posts | Damadam

rajabaja786's posts:

rajabaja786
 

اُجِیْبُ دَعْوَةَالدَّاعِ اِذاَ دَعاَنِ-
"جب کوئی دعا کرنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں.❤️
(البقرہ)

rajabaja786
 

جی پڑے ہیں تمہارے کہنے پر
بندہ پـــــرور دغــا نہ دے جانا

rajabaja786
 

سب قرینے اُسی دلدار کے رکھ دیتے ہیں
ہم غزل میں بھی ہُنر یار کے رکھ دیتے ہیں
ذکرِ جاناں میں___ یہ دنیا کو کہاں لے آئے
لوگ کیوں مسٔلے بیکار کے رکھ دیتے ہیں
شاید آ جائیں کبھی چشمِ خریدار میں ہم
جان و دل بیچ میں بازار کے رکھ دیتے ہیں
اب کسے رنجِ اسیری کہ قفس میں صیاد
سارے منظر گُل و گُلزار کے رکھ دیتے ہیں
وقت وہ رنگ دکھاتا ہے کہ اہلِ دل بھی
طاقِ نسیاں پہ سخن یار کے رکھ دیتے ہیں
زندگی تیری امانت ہے مگر کیا کیجئے
لوگ یہ بوجھ بھی تھک ہار کے رکھ دیتے ہیں
ہم تو چاہت میں بھی غالبؔ کے مقلّد ہیں فرازؔ
جس پہ مرتے ہیں اُسے مار کے رکھ دیتے ہیں

rajabaja786
 

We all are jokers!
Crying inside, smiling outside!🙂

rajabaja786
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی شخص ہرگز موت کی تمنا نہ کرے ، نہ موت آنے سے پہلے اس کے لیے دعا کرے کیونکہ جب تم میں سے کوئی شخص مر گیا تو اس کا عمل منقطع ہو گیا ( مزید عمل کی مہلت ختم ہو گئی ) اور مومن کی عمر اس کی بھلائی ہی میں اضافہ کرتی ہے ۔
Sahih Muslim6819

rajabaja786
 

میں نے اُس کا نام لیا جب شام سَمے
کُونجوں کی اِک ڈار اُفق تک پھیل گئی

دل میں اچھائی
r  : دل میں اچھائی - 
rajabaja786
 

اپنے اندر کی منافقت نظر آنا اور اس سے چھٹکارا پانا آسان نہیں ہوتا،، کبھی کبھی انسان ایسے حالات میں آ جاتاہے ہے جب اسے اپنے اندر کی منافقت نظر آنے لگتی ہے۔ جب انسان کو احساس ہوتا ہے کہ یہ غلط ہے لیکن پھر بھی اپنے آپ کو جھوٹی تسلی نہیں دیتا اور انسان قبول کرنے لگتا ہے کہ ایسا ہی ہے اور وہ اپنی منافقت کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔
اور اللّٰہ سے دعا کر رہا ہوتا ہے کہ اللہ مجھے خالص کردے اللہ مجھے اپنی رضا میں راضی کر دے..!!
دنیا میں سب سے آسان اپنے آپ کو پاک دیکھنا ہے اور سب سے مشکل اپنے اندر کی منافقت سے واقف ہونا ہے۔۔!!

rajabaja786
 

جس سے بچ پائیں نہ وہ گھات بنالیتے ہیں
ہم تخیل میں تری ذات بنالیتے ہیں
جب بھی تنہائی کے عفریت سے ڈر لگتا ہے
اپنے ہاتھوں میں ترا ہاتھ بنالیتے ہیں
تیرے آنے پہ بھی جیسی نہیں ممکن ہوتی
بن ترے ایسی ملاقات بنا لیتے ہیں
تم نے آنا تھا، نہیں آئے ،کوئی بات نہیں
خود سے خود روز کوئی بات بنالیتے ہیں
لوگ حالات کو روتے ہیں تو روئیں ابرک
ہم موافق سبھی حالات بنا لیتے ہیں

وہ یہ کہتے ہیں تم سکھاؤ ہمیں 
ہم  کو  طرزِ  وفا  نہیں  آتی 
داغ
r  : وہ یہ کہتے ہیں تم سکھاؤ ہمیں ہم کو طرزِ وفا نہیں آتی داغ - 
بے شک اللہ ایک ھے
r  : بے شک اللہ ایک ھے - 
زمانے کا شکوہ مت کرو
r  : زمانے کا شکوہ مت کرو - 
کچھ نہیں ھے انسان کے اختیار میں
r  : کچھ نہیں ھے انسان کے اختیار میں - 
داڑھی کا حسن
r  : داڑھی کا حسن - 
آج کی بات
r  : آج کی بات - 
Life Advice image
r  🔥 : آج کی بات - 
آج کی بات
r  : آج کی بات - 
آج کی بات
r  : آج کی بات - 
rajabaja786
 

سب سے اچھی ہجرت گناہوں کو چھوڑ کر نیکیوں کی طرف آنا ہے۔♥🌸

rajabaja786
 

-" میں نے لوگوں کو محبت پر بات کرتے، تبصرے کرتے تو دیکھا ہے
لیکن محبت نبھاتے کبھی نہیں دیکھا_" 😊