جب دل ٹوٹ جائے تو اٹھا کر اسی مصور کے پاس لے جاؤ جس نے اسے بنایا ہے
کیونکہ اس سے بہتر تو کوئی جان ہی نہیں سکتا کون سا رنگ کہاں بھرنا ہے اور کس دھاگے سے کہاں پیوند لگانا ہے۔
جاتے ہوئے اٹھا لینا اپنی اکڑ ۔۔
وہ باہر میرے جوتے کے ساتھ پڑی ہے۔
لوگ تول لیتے ہیں چند باتوں پر کردار ۔۔۔
باری اپنی ہو تو ترازو نہیں ملتا
کبھی یہ مت سوچیں کہ ہم سب سے بہتر اور نیک ہیں
ہم سب کے سب ہر چیز سے باخبر رہنے والی ذات کے پردے میں ہیں۔
بولتے وقت الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کیا کریں
ہو سکتا ہے کہ آپ کے کچھ سخت الفاظ کسی کو بہت اذیت دے دیں
جو شخص کسی مسلمان کو بدنام کرنے کے لیے اس پر جھوٹا الزام لگائے تو اللّٰہ سبحانہ و تعالی اس کو جہنم کے پل پر اس وقت تک روکے رکھیں گے جب تک کہ وہ اس الزام تراشی کی سزا پوری نہ کر لے۔

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain